زندہ درخت

by Other Authors

Page 187 of 368

زندہ درخت — Page 187

زنده درخت قادیان کے لئے روانہ ہوا۔راستے میں مسافروں نے باتیں شروع کیں مگر نقاہت کے باعث بول نہ سکا معذرت کر لی۔تھوڑی دیر کے بعد اُس نے ہستی باری تعالیٰ پر کوئی اعتراض کر دیا۔ہمت عود کر آئی میں نے دو گھنٹے اُس سے باتیں کیں۔مجھے تو اُسی حی و قیوم نے نئی زندگی دی تھی۔گھر آکر پہلے دودھ پھر کھڑی بنا کر کھائی اور گھر بیوی بچوں کو خط لکھا کہ اس وکیل صاحب کو شکریہ کے خط لکھیں۔اللہ تعالیٰ نے بالکل غیر لوگوں کے دل میں اپنے بندے کی خدمت کا جذبہ پیدا کر دیا۔“ 5-9-74 اس وقت روزے سے ہوں رات کو باجماعت تہجد کا اعلان ہوا تھا جو ہو رہی ہے البتہ فجر اور مغرب کے بعد کی دعا مرکز نے اس خیال سے منع کر دی ہے کہ نئی بات نہ شروع ہو جائے۔اب ہم باجماعت نماز تہجد ادا کرتے ہیں۔کچھ کھایا پیا نہیں جاتا تھا۔ناگپور کا سنگترہ جو بڑا مشہور تھا اب نہ مٹھاس ہے نہ لطافت دیکھیں تو منہ میں پانی آتا ہے مگر خوبصورتی ظاہری ہے۔کاٹ کر کھائیں تو بے حد کھنا۔بس اس کے جوس میں پانی ملا کر قطرہ قطرہ گلے سے اُتارا بے حد نقاہت ہو گئی۔کمرے میں لگا کلاک میرے ساتھ باتیں کرتا ہے ابھی کہا ہے ساڑھے پانچ ہو گئے سجناں کے دیس کی خبریں سن لو یہ کلاک ہر آدھے گھنٹے کے بعد میری خیریت پوچھتا ہے اور نماز کے لئے بیدار کرتا ہے۔کام اس حال میں بھی کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت رحمانیت سے ہمت طاقت دی ہے۔چار گھنٹے تک تبلیغ کر لیتا ہوں۔یو پی سی پی بہار اور کلکتہ سے آریہ اور عیسائی بٹالہ میں اپنے کام سے آتے ہیں پھر قادیان آ جاتے ہیں۔خوب گفتگو ہوتی ہے پچھلے ہفتے خدا کے فضل سے دو آدمیوں نے احمدیت قبول کی۔تھکن ہوتی ہے اعصاب پر اثر پڑتا ہے مگر اُس کی راہ میں جان کی کیا پرواہ مُوتُوا قبل ان تموتوا مینار پر اذانِ مغرب شروع ہو گئی ہے اللہ اکبر ہو چکا ہے۔سبحان اللہ کیا پر ذوق وشوق صاف اور مسکن ماحول ہے۔الحمدللہ ،، 187