زندہ درخت

by Other Authors

Page 133 of 368

زندہ درخت — Page 133

زنده درخت بہت خوش ہوئے ہیں۔میں نے واپس آکر جب یہ رپورٹ دار التبلیغ میں ارسال کی تو ناظر صاحب دعوۃ تبلیغ محترم سید ولی اللہ شاہ صاحب نے حضور کی خدمت میں پیش کر دی۔آپ بے حد خوش ہوئے۔فرمایا دیکھو اس نے بعض تنخواہ دار مبلغوں سے بڑھ کر کام کیا ہے۔میاں عبد الرحیم صاحب سے خدا تعالیٰ نے زبر دست دعوت الی اللہ کا کام لیا ہے اور اس کو خدا تعالیٰ نے ساری تاشقند میں احمدیت کی تبلیغ کا موقع بہم پہنچا دیا۔الحمد للہ ثم الحمد للہ۔سید صاحب نے مجھے گلے سے لگایا بہت مبارک باد دی اور حضور کی خوشنودی کا مژدہ سنایا۔میں مسیح موعود کا ایک غلام اس خبر سے جس قدر خوش ہوا اس کا اندازہ قارئین کرام پر چھوڑ دیتا ہوں۔ثم الحمدللہ۔xviii- عدالت خاں صاحب کی قبر سے روشنی : حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے ایک خطبے میں فرمایا کہ جماعت کے نوجوانوں کو دعوت الی اللہ کے لئے نکل جانا چاہیے۔صحابہ رضوان اللہ۔۔۔۔۔۔میں کون سے تنخواہ دار مبلغ تھے وہ ہمہ وقت دعوت الی اللہ کرتے اور کامیابیاں حاصل کرتے۔آپ کا انداز بیان اتنا جوش دلانے والا تھا کہ دو نو جوانوں نے بغیر وسائل کے روس جانے کا ارادہ کر لیا۔ان میں سے ایک مجھے کشمیر میں ملے۔میں دعوت الی اللہ کے لئے آسنور میں تھا میں نے احوال پوچھا تو بتایا کہ میرا نام عدالت خان ہے حضور کے خطبہ سے متاثر ہو کر پا پیادہ اللہ توکل نکل کھڑے ہوئے روس کی سرحد پر اسمعیل صاحب تو نکل گئے میری بات نہ بنی دو دفعہ انکار ہو چکا ہے اب چند دن بعد تیسری دفعہ کوشش کروں گا۔۔جب دوسال بعد دوبارہ جموں گیا تو نظر نہ آئے میں سمجھا روس جانے میں کامیاب ہو گئے ہوں گے۔میں نے تبلیغی دورے کے بعد واپسی کا سفر جموں کی طرف سے کرنے کی بجائے حویلیاں ، مظفر آباد کی طرف سے کیا۔دوستوں نے تنبیہہ بھی کی یہ راستہ پر خطر ہے۔مگر مجھے دعوت الی اللہ، سیر اور دشوار گزار راستوں کا شوق تھا۔سوپور، کپ درزہ۔مقدر دن بچہ مرگ۔دیو والی وغیرہ کی طرف سے 133