زندہ درخت

by Other Authors

Page 63 of 368

زندہ درخت — Page 63

زنده درخت آپ نے کھانا پکا یا تو حضرت اقدس مسیح موعود نے پسند فرمایا اور پوچھا۔نصرت آج کھانا کس نے پکایا ہے؟ آپ نے بتایا کہ آپ کی نئی مریدنی نے حضرت اقدس نے از راہ شفقت ارشاد فرمایا:- کہ اب یہ جب بھی آئیں کھانا یہی پکایا کریں۔حضرت اماں جان نے بھی خوب اطاعت کی۔جب قادیان آتیں آپ فرماتیں برکت بی بی اب باورچی خانہ سنبھالو۔اس طرح حضرت دادی جان کو ایک نہایت با برکت خدمت کی توفیق ملی۔آپ قادیان آتیں تو کئی کئی دن ٹھہر جاتیں۔یہ گھر ہی ایسا با برکت تھا کہ واپس جانے کو دل نہ چاہتا۔اُدھر حضرت اماں جان اس قدر محبت کرنے والی شفیق خاتون تھیں کہ آپ کا دل بھی نہ چاہتا کہ وہ واپس چلی جائیں کئی دفعہ ایسا ہوتا کہ جب میاں صاحب آپ کو لینے کے لئے آتے تو حضرت اماں جان فرماتیں۔فضل محمد برکت بی بی کو چند دن اور رہنے دو پھر آکر لے جانا۔اور وہ ان دونوں کا پیار دیکھ کر تنہا واپس لوٹ جاتے۔حضرت اقدس کی بچوں پر شفقت کی ایک حسین مثال آپ جب حضرت اقدس کے یہاں تشریف لاتیں تو بڑی بچی رحیم بی بی کو بھی ساتھ لے آتیں۔ایک بے حد دلچسپ واقعہ اس بچی کی ایک بھولپن کی فرمائش کا محترمہ اہلیہ حضرت مولوی غلام نبی مصری صاحب نے سنایا۔واقعہ یوں ہوا کہ حضرت مسیح موعود کسی تصنیف میں مصروف تھے۔بچی حضرت صاحب کو پنکھا کر رہی تھی خدا جانے اس بچی کے دل میں کیا آیا کہ وہ ایک کھڑکی پر چڑھ کر بیٹھ گئی اور کہنے لگی۔66 حضرت جی آپ یہاں آجائیں تو میں آپ کو پنکھا کروں۔“ اور حضرت اقدس اپنا کام چھوڑ کر بچی کی دلجوئی کی خاطر اٹھ کر کھڑکی کے پاس تشریف 63