زندہ درخت — Page 47
زنده درخت افریقہ میں خدمات سلسلہ بجا لا رہے ہیں۔تیسرے میاں عبدالرحیم صاحب قادیان میں درویش ہیں۔ادارہ الفضل آپ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دست بدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرماتے ہوئے اعلیٰ علیین میں جگہ دے۔اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرتے ہوئے ان کا ہر طرح حامی و ناصر ہو آمین۔8 ایم ٹی اے اُردو کلاس میں حضرت مولوی فضل محمد صاحب کا ذکر مديرا 邀 یر الحکم حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب کے مضمون کے اقتباسات الفضل ربوہ 29 مئی 1999ء کے کالم عالم روحانی کے لعل و جواہر از محترم مولنا دوست محمد صاحب شاہد شائع ہوئے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے الفصل پر نوٹ تحریر فرمایا: صفحہ 2 پر عمر دوگنی کئے جانے کا واقعہ اردو کلاس کے لئے پھر اردو کلاس منعقدہ 9 جون 1999 ء میں بڑے دلنشین انداز میں یہ واقعہ سنایا۔خاص طور پر برکت کے حوالے سے خاندان کے پھیلاؤ کا ذکر فرمایا۔نیز فرمایا کہ آپ کے خاندان کی تفصیلات الفضل میں شائع کر دی جائیں، چنانچہ آپ کے نواسے مکرم محمد اسلم خالد صاحب نے اس سلسلے میں درج ذیل معلومات مہیا کیں جو الفضل انٹر نیشنل 17 پریل 2000 ء میں شائع ہوئیں۔47