زندہ درخت

by Other Authors

Page 33 of 368

زندہ درخت — Page 33

زنده درخت بیٹا دیا ہے جس نے اپنا وقت خدمت دین کے لئے وقف کر رکھا ہے میری مراد اس سے مولوی عبد الغفور صاحب مولوی فاضل و مبلغ احمدیت ہے۔مولوی فضل محمد صاحب کے سلسلہ میں داخل ہونے کا واقعہ عجیب ہے۔۔۔۔۔۔۔اس کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے آج تک وہ اپنے عہد پر قائم ہیں۔محلہ دارالفضل میں سب سے پہلے انہوں نے اپنا مکان بنایا اور اس کے بعد پھر یہ آبادی بڑھی وہ اپنے مقدور بھر سلسلہ کی خدمت کرتے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی زندگی میں برکت دے اور ان پر ہر طرح کے افضال نازل فرمائے۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق چند روایات اخبار الحکم کے خاص نامہ نگار کولکھوائی ہیں جن کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں۔حضور کے اخلاق حضور کے اخلاق کے متعلق میں کچھ عرض نہیں کر سکتا وہ اس قدر اعلیٰ اور پاکیزہ تھے میں تو کیا کوئی اعلیٰ سے اعلیٰ مقرر اور فصیح و بلیغ شخص بھی حضور کے اخلاق کی صحیح تعریف الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔حضور کا ہر ایک شخص سے ایسا طریق تھا کہ ہر شخص خیال کرنے لگتا تھا کہ میں ہی حضور کا ایک خاص خادم ہوں۔اور جیسی محبت مجھ سے ہے اور کسی سے نہیں ہے۔حضور کبھی کسی خادم سے گفتگو کرتے وقت اپنے چہرہ مبارک پر کسی قسم کی کوئی ایسی علامت ظاہر ہونے نہیں دیتے تھے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہو کہ حضور اس گفتگو یا اس بات کو سننا پسند نہیں کرتے۔یا حضور کی توجہ کسی اور طرف لگی ہوئی ہے۔باوجود اس کے کہ حضور کے اوقات بہت گرامی اور عزیز تھے۔مگر حضور کے اخلاق کریمہ چھوٹے سے چھوٹے آدمی کو بھی اپنا یکساں ممنون بنائے رکھتے تھے۔ایک دفعہ حضور ( بیت ) مبارک میں نماز پڑھ کر مکان کے اندر تشریف لے جانے لگے۔جب حضور کھڑکی سے گزر گئے تو میں نے بھی جرات کی اور حضور کے پیچھے اندر داخل ہو گیا میں نے عرض کی کہ حضور میں نے کچھ عرض کرنی 33