زندہ درخت

by Other Authors

Page 32 of 368

زندہ درخت — Page 32

زنده درخت ایک دفعہ بیوی نے خواب دیکھا کہ میں بالکل چھوٹی ہوں اور مسیح موعود کی گود میں ہوں۔اور حضور سے اس وقت ایسی محبت ہے جیسے چھوٹے بچوں کو اپنے والدین سے ہوتی ہے۔اُس وقت حضورا اپنی زبان مبارک سے بڑی محبت کے ساتھ فرماتے ہیں برکت بی بی میں تم کو حکم دیتا ہوں کہ آئندہ تم تیم کر کے نماز پڑھا کرو۔بیماری کی حالت میں غسل جائز نہیں ہے۔اور میں تجھے خوشخبری دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایک لڑکا دے گا جو صالح ہو گا۔چنانچہ میں نے یہ خواب حضرت مسیح موعود کی خدمت اقدس میں لکھ کر مع نذرانہ کے بدست شیخ حامد علی صاحب اندر گھر میں بھیج دی کیونکہ حضرت اقدس بیمار تھے اور گھر میں ہی رہتے تھے۔چنانچہ حضور نے جب وہ لڑکا پیدا ہوا تو اس کا نام صالح محمد رکھا۔(رجسٹر روایات نمبر 14 صفحہ نمبر 275 تا286) 4- سیرت المہدی کا ایک ورق مولوی فضل محمد صاحب ساکن محلہ دار الفضل کی روایات (نوٹ :- حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب نے الحکم 21 جنوری 1935 ء کی اشاعت میں مندرجہ بالا عنوان کے ساتھ موصوف کا مختصر تعارف اور چند روایات درج فرمائی ہیں۔مختصر تعارف میں واقعہ بیعت شامل ہے اسی طرح روایات میں سے بھی اکثر معمولی لفظی فرق کے ساتھ نقل کی جاچکی ہیں۔تعارف میں سے چند سطر میں اور نئی روایات درج ذیل ہیں : مدیر الحکم تحریر فرماتے ہیں :- مولوی فضل محمد صاحب جو عرصہ دراز سے قادیان میں ہجرت کر کے آئے ہوئے ہیں پرانے لوگوں میں سے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان پر بڑے بڑے فضل کئے ہیں منجملہ اور فضلوں کے ایک فضل یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ نے اُن کو ایک ایسا 32