زندہ درخت

by Other Authors

Page 31 of 368

زندہ درخت — Page 31

زنده درخت لے جار ہے ہیں اور مجھے فرماتے ہیں کہ آپ کے گھر تین بیٹے ہوں گے پہلے کا نام عبدالغنی دوسرے کا نام ملک غنی تیسرے کا نام پتال غنی رکھنا۔آپ کی عمر 45 سال کی ہوگی۔اس کے بعد میں بیدار ہو گیا۔جب میں جمعہ کے دن قادیان شریف آیا اور رات اس جگہ ہی رہا۔شام کے بعد حضور ( بیت) کے اوپر گرمیوں میں جیسا کہ ہمیشہ بیٹھا کرتے تھے بیٹھے تو چند اور اصحاب بھی وہاں بیٹھے تھے۔حضور کے پاس مولوی نورالدین صاحب اور مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم بھی بیٹھے تھے۔(اللہ تعالیٰ کی ان پر رحمتیں ہوں ) حضور کے ساتھ کچھ باتیں ہور ہیں تھیں اور میں حضور کے قدموں میں بیٹھا تھا۔چنانچہ میں نے حضور سے عرض کی کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ حضور بغل گیر کر کے مشرق سے مغرب کی طرف جا رہے ہیں اور فرماتے ہیں کہ آپ کے گھر میں تین بیٹے ہوں گے۔پہلے کا نام عبد الغنی دوسرے کا نام ملک غنی اور تیسرے کا نام پتال غنی رکھنا اور آپ کی عمر 45 سال کی ہوگی۔اس پر مولوی عبد الکریم صاحب ہنس کر بولے کہ پھر بتلاؤ کہ پہلے کا نام کیا اور دوسرے کا نام کیا ہے۔میں نے جب دوبارہ بتلایا تو مولوی صاحب پھر بولے کہ پھر بتلاؤ تو میں نے عرض کی کہ حضور مولوی صاحب تمسخر کرتے ہیں اور مجھے بڑائم لگا ہوا ہے۔حضور مسکرا کر بولے کہ آپ کو کیا غم ہے۔تو میں نے عرض کی کہ حضور میری عمر اس وقت تقریباً 28 یا 30 سال کی ہے اور تھوڑی باقی رہ گئی، ابھی میں نے حضور کا زمانہ دیکھنا ہے۔اس پر حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ قادر ہے وہ دوگنی کر دیا کرتا ہے۔ایک دفعہ میں اپنی بیوی کو ساتھ لے کر آیا جب میری بیوی گھر میں داخل ہونے لگی تو شادی خان دربان نے روک دیا۔ہر چند کہا گیا مگر اس نے اندر جانے کی اجازت نہ دی کیونکہ اکثر قادیان میں پلیگ تھی اس واسطے اندر جانے سے روکا ہوا تھا۔تھوڑی دیر کے بعد حضور باہر تشریف لے کر آئے۔السلام علیکم کے بعد مصافحہ بھی ہوا۔حضور نے پوچھا کھڑے کیوں ہو۔میں نے عرض کی کہ شادی خان اندر جانے نہیں دیتے۔حضور نے فرمایا کہ آؤ میرے ساتھ چلو۔31