زندہ درخت

by Other Authors

Page 296 of 368

زندہ درخت — Page 296

زنده درخت ناظم قضا بورڈیو کے نائب مدير افضل انار نیشنل 2001 سے تا حال 2004 سے تا حال درس حدیث بیت فضل لندن 2004 سے تا حال (1) سوانح فضل عمر جلد سوم (2) سوانح فضل عمر جلد چہارم (3) سوانح فضل عمر جلد پنجم (4) دعائے مستجاب (5) نہج الطالبین نصاب حدیث (6) دلچسپ سبق آموز واقعات (7) قدرت ثانیہ کا دور اول ( زیر اشاعت) ميري درخواست پر بھائی جان نے اختصار سے درج ذیل حالات تحریر کئے :۔خاکسار کو 1944 میں زندگی وقف کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔اس کے حصول میں حضرت مصلح موعود کے مؤثر خطبات اور دل نشین تحریکات نے ضرور اثر کیا ہو گا مگر میری والدہ مرحومہ کی لوری 'میرا بچہ اذانیں دے گا لوگوں کو کلمہ پڑھائے گا اور بزرگ والدین کی یہ خواہش کہ ان کے بچے دین کے خادم بنیں کا بھی ضرور دخل ہوگا۔قادیان میں مدرسہ احمدیہ میں داخلہ ہوا مگر اسی سال برصغیر کی تقسیم کا حادثہ پیش آگیا میری پہلی کلاس میں ساٹھ سے زیادہ طالب علم تھے مگر تقسیم وطن اور مہاجرت سے پیدا ہونے والے اثرات و مشکلات سے قادیان کے منتشر پرندے جمع ہونے لگے تو یہ تعداد پندرہ سولہ سے زیادہ نہ تھی (اگر ان طالب علموں اور وقف زندگی کرنے کے بعد حالات کی 296