زندہ درخت

by Other Authors

Page 286 of 368

زندہ درخت — Page 286

زنده درخت شفقت میسر آئی۔ربوہ کا قیام عمل میں آیا تو اولوالعزم حضرت مصلح موعود نے درویشان قادیان اور خدام دین کے خاندانوں اور ضعیف و بے سہارا خواتین کے لئے ایک دارالخواتین بنوا یا یہ چوبیس کمروں پر مشتمل ایک احاطہ تھا جس میں آپ نے اپنی نگرانی میں خواتین کو رہائش کے لئے جگہ الاٹ کی اور خواتین کو ہی ان کی منتظمات مقرر فر مایا۔اس موقع پر آپ نے امیر مقامی حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا :- ”یہاں (ربوہ میں ) امۃ اللطیف دارالخواتین کی منتظم ہوگی۔یہ اب میرے ساتھ لاہور جا رہی ہے وہاں مستورات کی رہائش کا نقشہ تیار کرے گی اور چرنے لائے گی تا کہ فارغ وقت میں چرنے کا تہیں۔اس کی عدم موجودگی میں اس کی والدہ (اہلیہ عبد الرحیم صاحب درویش قادیان ) نگران ہوں گی۔“ تاریخ لجنہ اماء الله جد دوم ص 108 ) 1951 میں آپ کی شادی محترم شیخ خورشید احمد صاحب (اسسٹنٹ ایڈیٹر الفضل) ابن محترم با بوسلامت علی صاحب آف بھائی گیٹ لاہور سے ہوئی جو حضرت خان فرزند علی خان صاحب کے نواسے ہیں۔اس شادی میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور خواتین مبارکہ نے از راہ شفقت شرکت فرمائی۔محترم شیخ صاحب کی والدہ محترمہ حبیب النساء صاحبہ صرف 24 سال کی عمر میں وفات پاگئی تھیں۔اس چھوٹی سی عمر میں اپنی دینی خدمات اور دار اسیح میں قائم مدرسہ خواتین سے وابستگی کی وجہ سے حضرت مصلح موعود اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد نے وفات کے بعد ذکر خیر فرمایا۔تاریخ نجنہ اماءاللہ جلد اول میں آپ کا ذکر موجود ہے۔) شادی کے بعد بچوں کے ساتھ بھی آیا لطیف صاحبہ نے خدمت دین میں زندگی گزاری۔آپ کو ایک سہولت یہ حاصل رہی کہ آپ کا گھر امی جان کے گھر کے ساتھ 286