زندہ درخت — Page 242
زنده درخت آپ بھی اللہ تبارک تعالیٰ کی ہستی کی پوری آن بان کا نقشہ کھینچ کر اُس سے مدد مانگیں کہ ماں کی چھاتیوں میں دودھ اچھلنے سے پہلے اُس کا دودھ جوش مارتا ہے۔اُس کا وعدہ ہے میرا ذکر کرو میں تمہارا ذکر کروں گا۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَلَى فَانّي قَرِيب۔جب انسان خدا سے محبت کرتا ہے تو مجسم محبت ہو جاتا ہے پھر دنیا کی ہر چیز اس سے محبت کرتی ہے۔پس آپ دفع شر اور اضافہ خیر کی تصویری زبان بن جائیں۔پھر اپنے پرائے دوست دشمن اُس کے حکم سے زیر پاکئے جاتے ہیں۔آنکھ ہاتھ پاؤں سب کچھ خدا کے بن جاتے ہیں۔مراد یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے اے مرے فلسفیو زور دعا دیکھو تو اپنے بڑے ہوتے عزیز حافظ بشارت احمد غنی کے نام محط : آپ کا مرسلہ خط ملا۔حد بیان سے باہر خوشی ہوئی جس فقرے نے سب سے زیادہ متاثر کیا۔وہ آپ کی میرے لئے دعا تھی اللہ تعالیٰ اس کی جزا دے اور اس دعا کو ہزار درجہ بڑھا کر خود آپ کے حق میں پورا فرمائے آمین اللہ تعالیٰ آپ کو ہر غریب واقف ناواقف کے درد میں شریک ہونے کا جذبہ عطا فرمائے اور یہی راستہ دین و دنیا میں خوش رہنے کا ہے ایسی نیکی ہر مصیبت و دکھ میں دوست بن جاتی ہے اور خدا کی مدد کو جذب کر لیتی ہے۔اللہ تعالیٰ مزید توفیق عطا فرمائے۔آمین اپنے پوتے فخر احمد کے نام خط 25-3-1975 : آپ کے لئے دعا کرتا ہوں آپ بھی اسی وقت ہاتھ اُٹھا کر میرے لئے بھی 242