زندہ درخت — Page 226
زنده درخت زیادہ دیر نہ لگی۔چند منٹوں کے بعد ہم انتظار، پیار، بیتابی، شفقت کے سمندر میں غوطے لگا رہے تھے۔ابا جان کے ہاتھ میں آم تھے جو نہر کے پانی میں ٹھنڈے کر کے کھائے اور خوب خوب باتیں کیں۔خوب خوب مزے لئے۔پہلوٹھی کی بیٹی امتہ اللطیف کی شادی : بچے کتنے ارمان اور چاؤ سے پالے جاتے ہیں جب رشتہ طے کرنے کا وقت آتا ہے تو میاں بیوی مل کر لاکھ صلاح مشورے کرتے ہیں۔یہاں درویش کی بیٹی کا رشتہ طے ہو رہا تھا۔مشورے تو ہو رہے تھے مگر روحانی باپ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد سے۔نکاح حضرت خلیفتہ اسیح الثانی پڑھا رہے تھے اور رُخصت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد فرما رہے تھے۔حمد وشکر سے لبریز ابا جان فرماتے ہیں۔:- آج بروز بدھ عزیزہ کے نکاح کی خبر محترم امیر صاحب کی زبانی مع مبارکباد ملی۔اللہ اس رشتہ کو فریقین کے لئے بہت مبارک کرے دیکھو آمنہ خدا کی شان کہ یہ مبارک تقریب حضرت صاحب کے ہاتھوں خدا تعالیٰ نے انجام دی۔الحمد للہ امیر صاحب کے کمرہ میں الفضل پڑھا وہیں دونوں نے دعا کی وہاں سے سوا بارہ بجے بیت مبارک جا کر دو نفل ادا کئے خوب رقت سے دعا کی پھر بیت الدعا میں جا کر دعا کی۔پھر تینوں مساجد میں دعا کے اعلان کا بندو بست کرنے میں لگ گیا۔نماز ظہر بیت اقصیٰ میں پڑھ کر خوشی کے آنسو بہائے امیر صاحب کا نام عبدالرحمن ہے اور نماز کے بعد سب سے پہلے مبارکباد دینے والے بھائی عبدالرحمن قادیانی تھے۔بیت مبارک میں نفل ادا کئے سب درویشوں نے گلے مل کر دعائیں اور مبارکباد دی۔بیت مبارک کی دعائیں اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے۔ایک درویش کی اپنی لاڈلی بیٹی کی شادی پر سادگی قائم رکھنے کی نصیحت عزیزہ کے نکاح کی مبارکباد کے خط آ رہے ہیں تیاری کے لئے کسی قسم کے 226