زندہ درخت

by Other Authors

Page 185 of 368

زندہ درخت — Page 185

زنده درخت بساطی پھر دیکھ لی۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور خوب خدمت کا موقع ملا۔“ ili- دفتر زائرین میں خدمات اور سیکرٹری دعوت الی اللہ کے فرائض: تقسیم ملک کے بعد قادیان میں آکر بسنے والے، ہندوستان بھر سے مختلف مذاہب والے اور دیگر ممالک سے لوگ قادیان کے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے آنے لگے۔ان کے لئے ایک علیحدہ دفتر زائرین 24 نومبر 1948ء کو قصر خلافت کے قریب دفتر تحریک جدید کی پرانی عمارت میں بنایا گیا۔بعض اوقات زائرین کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ جاتی ان کولٹریچر بھی دیا جاتا۔درویش محترم کو اس دفتر میں لمبا عرصہ کام کرنے کا موقع ملا۔جماعت کی تاریخ سے شناسائی تھی چشم دید واقعات بڑی روانی سے پراثر انداز میں بیان کرتے مینارة امسیح کی سیڑھیاں چڑھنا اتر نا ایک ایک تفصیل بیان کرنا آنے والوں کو بے حد متاثر کرتا۔جماعت کا تعارف بھی دلنشین انداز میں کرواتے۔اردو، پنجابی ، ہندی تینوں زبانوں میں اپنے مخاطب کی ذہنی سطح کے مطابق بات سے بات نکال کر مطلب کی بات کرتے۔فن گفتگو اللہ تعالیٰ نے ودیعت فرمایا ہوا تھا۔ایک ایک مقدس جگہ عقیدت و محبت کے رنگ بھر کے دکھاتے۔آپ کے خطوط میں ان مصروفیات کی جھلکیاں نظر آتی ہیں :- 31-10-1970 ”رمضان مبارک ہو۔جالندھر پھر چندی گڑھ اور پھر وہاں سے رُڑ کی ضلع سہارنپور شام پانچ بجے پہنچ گئے یہاں سالانہ یوپی کا نفرنس تھی خدا تعالیٰ نے زبر دست مخالف حالات کے باوجود بہت تائیدات ربی اور اعلیٰ انتظام حکومت اور نیک سرشت لوگوں کو دعوت الی اللہ کرنے کی توفیق دی مسلم غیر مسلم سب نے مدد کی اور بہت اعلیٰ جلوے خدا نے دکھائے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ابتدا ہی میں فرما دیا تھا رڑکی میں خدا قدرت کا جلوہ دکھائے گا۔مخالفت کا ایک طوفان تھا مگر ہر قسم کی مخالفت کی موجودگی میں ہر ذریعہ سے اعلان کیا گیا وہاں صرف 185