زندہ درخت

by Other Authors

Page 176 of 368

زندہ درخت — Page 176

زنده درخت آپ کو تذکرہ ، سلسلہ احمدیہ، براہین احمدیہ اور آئینہ کمالات۔۔بھیجی ہیں۔اطمینان ہو جاتا ہے کہ ضرورت کے وقت فروخت کر سکتے ہیں۔آپ اپنا برقع بنوالیں اور بچوں کی دلجوئی کریں۔فکر نہ کریں اب یہاں کپڑا بغیر پرمٹ اچھا اور ستا مل جاتا ہے۔ہمارے متعلق عجیب عجیب افواہیں پھیل جاتی ہیں پھر واقف حال پوچھنے آتے ہیں 66 ہمدردی کرتے ہیں۔1948-2-22 نصرت خدا تو دیکھو گھر پر حملہ ہوا روپیہ بچ گیا جان بچ گئی پھر روزی کا آنافانا انتظام ہوتا گیا۔جب یہ ختم ہونے کو آیا مشین بک گئی۔اس وقت میرے پاس اچھی حالت میں چھ من کتب ہوں گی۔اللهم انا نجعلك في نحور هم و نعوذبك من شر ور هم یہ دُعا بطور کوڈ تھی مطلب یہ تھا کہ حالات بہت خراب اور خطرہ زیادہ ہے اس مطلب کے لئے اذا بطشتم بطشتم جبارین بھی استعمال کیا کرتے تھے۔) آپ کی فرمائش پر سر توڑ کوشش کر کے ابھی کامیاب ہوا ہوں تذکرہ مل گیا اب تذ کرہ اور تفسیر کبیر نہیں ملتی جن غیر مسلموں کے گھروں میں ہے کہتے ہیں سوسوروپے میں بک گئی ہیں۔اب یہاں ایک بھی قرآن کریمہ نہیں ملتا چودھری محمدظفر اللہ خان صاحب نے تفہیمات ما نگ رکھی ہے مگر اچھی حالت میں نہیں مل رہی۔تجرید بخاری عربی اردو مل گئی ہے ارسال کر رہا ہوں۔عزیز باسط ! مقامات حریری کا فرہنگ دستیاب ہوا ہے اگر ضرورت ہو تو تحریر کریں۔ارسال کر دوں اگر کسی اور کتاب کی ضرورت ہو تو لکھنا۔9-10-1948 محترمہ اُم داؤ دصاحبہ کو میرا اسلام اور دعا کی درخواست کر دیں وہ پہلے ہی مجھے بچوں سمیت یا درہتی ہیں۔مگر آپ نے کچھ اس انداز سے اُن کا فرمان مجھے پہنچایا ہے کہ ہر وقت نقشہ آنکھوں میں رہ کر دعا کی تحریک ہوتی ہے میں نہیں بھولوں گا یا درکھوں گا اللہ تعالی داؤد کو داؤد علیہ السلام جیسی برکتیں عطا فرمائے۔میری اولاد سے جو وہ الطاف وکرم 176