زندہ درخت

by Other Authors

Page 146 of 368

زندہ درخت — Page 146

زنده درخت گا۔یادرکھیں دنیا میں خاوند سے زیادہ بیوی کا کوئی غم خوار نہیں ہوسکتا ویسے چند دن کے لئے آپ کی بیوی والدہ کے پاس چلی جاویں۔آپ نے ایک نسخہ بھی عطا فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے مسیح کی دعا قبول فرما کر محترم شیخ محمد نصیب صاحب کو دو لڑکے عطا فرمائے۔سبحان اللہ۔23- متفرق واقعات اطر تواضع کا عجیب انداز : ایک دوست (جن کا نام غالباً عبدالرحیم صاحب تھا) نے ربوہ میں مجھے کہا کہ مکند پور ضلع جالندھر جا کر اُن کے مکان کے متعلق کچھ معلومات لے کر انہیں بھیجوں۔وہاں کسی سکھ دوست کے گھر کا اتہ پتہ وغیرہ جو بتایا تھا اُس پر خط و کتابت کر کے ملاقات کا وقت طے کیا۔اُن کا جواب ملا کہ فلاں تاریخ تک آجائیں گے تو ملاقات ہو سکتی ہے۔اتفاق کی بات کہ میں کسی وجہ سے ایک دن تاخیر سے پہنچا۔شام کا وقت تھا میں نے ایک صاحب سے پتہ وچھا، بہت تلخ لہجے میں بات کی اور کہا آگے جا کرکسی سے پوچھ لینا تھے میں گیا تو اک معمر خص بڑے تپاک سے ملا اور مجھے اُس سکھ دوست کے گھر کے پاس پہنچادیا وہ خود میلے پر جا چکے تھے اُن کے والد اور والدہ وہاں تھے۔انہوں نے مجھے کھانا کھلایا اور پھر چائے لائے تقریباً چار کلو ہوگی میں نے صرف ایک کپ لی۔جس سے انہیں مایوسی ہوئی۔اُن کے گھر سے زور زور سے بولنے کی آوازیں آرہی تھیں میں نے کسی سے پوچھا کیا کوئی مسئلہ ہوا ہے؟ جواب ملا کہ ابا نے گھوڑا پانی پی رکھا ہے۔میں نے یہ لفظ بھی نہیں سنا تھا پوچھنے پر معلوم ہوا کہ شراب کو کوڑا پانی کہتے ہیں۔رات کو سونے سے پہلے وہ مہمان نواز خاتون دودھ لے آئیں میں نے بہتیرا کہا کہ دودھ مجھے ہضم نہیں ہوتا مگر اُن کا اصرار تھا کہ دودھ تو ضرور پینا 146