زندہ درخت

by Other Authors

Page 120 of 368

زندہ درخت — Page 120

زنده درخت آرام سے پانی حاصل کر لینا گوارا نہ ہوا جب ہم ملکی لے کر جا رہے ہوتے تو کوئی پتھر یا ڈنڈا مار کے مٹکی پھوڑ دیتے پانی بہہ جاتا اور کپڑے ستیا ناس ہو جاتے۔پانی کے بغیر تو چارہ نہ تھا ہم نے گھر میں بڑی محنت سے کنواں کھودا۔کچا سا کنواں تھا اس میں سے پانی نکال کر سنبھال لیتے۔یہ کنواں ایک دیوار کے ساتھ تھا مخالفین نے اب یہ طریقہ اختیار کیا کہ دیوار پر سے گندی سڑی چیزیں کنوئیں میں پھینک دیتے جس سے بہت تکلیف ہوتی۔آخر اللہ تعالیٰ نے ایک شخص کے دل میں ہماری ہمدردی ڈالی اُس نے ایک ماشکی کو کہا کہ وہ ہمیں پانی دے دیا کرے۔اس طرح یہ مسئلہ حل ہوا۔vi- مکرم چوہدری محمد اعظ مکیریاں ہی کی بات ہے مکرم چوہدری محمد اعظم صاحب حج بھی عارضی وقف کے لئے تشریف لائے۔ایک دن سڑک پر ہی ایک مسلمان کو روک کر اپنے انداز میں دعوت الی اللہ شروع کر دی۔بات کرتے کرتے یہ کہا کہ اس زمانے کے علماء کو اچھا نہیں کہا گیا یہاں تک کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو کھانے والے بھیڑیئے نے حضرت یعقوب علیہ السلام سے کہا تھا کہ اگر میں نے یوسف علیہ السلام کو کھایا ہو تو چودھویں صدی کے علماء میں اُٹھوں۔مخاطب نے اس روایت کا حوالہ طلب کر لیا۔چودھری صاحب اُسے گھر لے آئے آکر کتاب دیکھی تو حوالہ غائب۔چوہدری صاحب کو علم نہ تھا کہ علماء سوء یہ حرکت بھی کرتے ہیں کہ کتابوں سے حوالے نکال دیں یعنی کتاب میں تحریف کر کے حوالہ نکال دیا گیا تھا۔چوہدری صاحب بڑے سادہ بہت مخلص انسان تھے میں نے خود ان کے پاؤں میں چھالے دیکھے ہیں جو بہت کثرت سے چلنے کی وجہ سے پڑتے تھے مگر تبلیغ میں ناغہ نہ کرتے آپ کی ذاتی وجاہت اور نیکی کا ہمیں بہت فائدہ ہوتا۔لوگ اُن سے مشورے لینے آتے۔مجھے کھانا پکانے میں مہارت ہو گئی تھی۔اس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ افسران بالا اور بارسوخ آدمیوں کی دعوت کرتے اس طرح کافی مواقع بات چیت کے میسر آجاتے۔اور علاقے میں سہولت سے رہنے کی صورت 120