زندہ درخت

by Other Authors

Page 46 of 368

زندہ درخت — Page 46

زنده درخت 7- حضرت میاں فضل محمد صاحب ( ہر سیاں والے ) وفات پاگئے الفضل ربوہ 9 نومبر 1956ء حضرت مسیح موعود کے قدیم اور مخلص رفیق حضرت میاں فضل محمد صاحب ہر سیاں والے مورخہ 17 نومبر 1956ء بروز بدھ ڈیڑھ بجے بعد دو پہر وفات پا گئے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ مراجعون۔وفات کے وقت آپ کی عمر نوے سال تھی۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایده اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 8 نومبر کو 5 بجے شام جابہ سے ربوہ تشریف لا کر جنازہ پڑھایا جس میں اہلِ ربوہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے حضور نے نماز جنازہ غیر معمولی طور پر لمبی پڑھی نیز حضور نے آپ کے بیٹوں سے تعزیت فرمائی۔اور ان کے حالات دریافت فرماتے رہے۔بعد میں آپ کو بہشتی مقبرہ میں رفقاء کے قطعہ خاص میں سپردخاک کیا گیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ العالی نے بھی جنازہ کو کندھا دیا۔قبر تیار ہونے پرسید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے دعا کرائی۔مرحوم بہت پرانے (رفیق) تھے اور بہت مخلص بھی۔آپ 1896ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔آپ نے انہیں دنوں خواب میں دیکھا کہ عمر 45 برس ہوئی حضرت اقدس سے ذکر کیا تو حضور نے فرمایا خدا تعالیٰ اسے دو گنا کرنے پر قادر ہے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اور آپ نے نوے سال کی عمر میں وفات پائی۔اس طرح آپ کی زندگی بھی ایک نشان تھی اور موت بھی ایک نشان ثابت ہوئی۔یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔آپ کے تین صاحبزادے خدمتِ دین کر رہے ہیں۔ایک مکرم مولوی عبدالغفور صاحب فاضل مربی سلسلہ ہیں۔دوسرے مکرم مولوی صالح محمد صاحب مغربی 46