زندہ درخت

by Other Authors

Page 341 of 368

زندہ درخت — Page 341

زنده درخت 11- حضرت حکیم اللہ بخش صاحب کے کچھ حالات |||- جو محترم میاں عبدالرحیم صاحب دیانت درویش نے قلم بند کئے تھے۔درج ذیل ہیں۔بیٹی کی شادی احمدیت اور قادیان سے محبت کی بے نظیر مثال: حضرت حکیم صاحب کے ہاں بچی پیدا ہوئی احمدیت کی نعماء کا مزہ چکھ چکے تھے۔خیال آیا کہ بچی کی شادی احمدیوں میں کریں گے۔سن رکھا تھا کہ قادیان میں فضل محمد صاحب ہرسیاں والے کے نوعمر بیٹا ہے۔حضرت منشی جھنڈے خان صاحب قادیان جا رہے تھے انہیں پیغام دیا کہ فضل محمد صاحب سے کہ دیں کہ آپ کا بیٹا عبدالرحیم ہمارا ہوا۔اس طرح اس رشتے کی بنیاد صرف احمدیت اور قادیان کی محبت پر رکھی گئی۔جس کے نتیجے میں غیر معمولی برکات حاصل ہوئیں۔حکیم صاحب کی بیٹی آمنہ بیگم کا نکاح 1924ء میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے خاکسار عبدالرحیم سے پڑھایا۔26 جنوری کو شادی ہوئی۔حضرت حکیم صاحب کے بیٹے احمد دین کی ایک سعادت منشی جھنڈے خان صاحب اپنے گاؤں بیتے ہالی میں فوت ہوئے۔تو ان کے بعض غیر از جماعت رشتہ داروں نے ان کو اپنے گاؤں میں دفن کرنے کا منصوبہ بنایا۔احمد دین صاحب کو خدا تعالیٰ نے ہمت دی۔ایک احمدی کے جنازے کی حفاظت اور قادیان پہنچانے کی لگن میں ایک شخص کی مدد سے جنازہ گڈے پر رکھ کر راتوں رات قادیان پہنچے۔منشی صاحب موصی تھے۔بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔یہ واقعہ آپ کے خاندان کی شدید مخالفت کا باعث بنا۔اس بنا پر قادیان ہجرت کرنی پڑی۔ایک حج کی نظمندی اور انصاف پسندی (خلاصہ۔بدر 18 اکتوبر 1963) یہ واقعہ حضرت حکیم صاحب سنایا کرتے تھے۔گورداسپور کی عدالت میں ایک ملزم کو 341