زندہ درخت

by Other Authors

Page 253 of 368

زندہ درخت — Page 253

زنده درخت عبدالواحد صاحب فاضل کشمیری اپنے ہاتھ میں تاریخ احمدیت کی تیسری جلد لے کر آئے اور وہاں موجود دوستوں کو (جو کہ خواجہ عبدالستار صاحب بھائی الہ دین صاحب اور مرزا محمد اسحق صاحب تھے ) دکھائی اور بتایا کہ اس میں لاہور میں رفقاء کا ایک گروپ فوٹو ہے۔میں چونکا کیونکہ میں نے اپنی تحقیق کے دوران یہ بھی سنا ہوا تھا شہید مرحوم کے صاحبزادگان سے کہ ابا جی کا فوٹولا ہور میں کھینچا گیا تھا جواب ملتا نہیں۔اور یہ بات میرے والد صاحب نے بھی بتائی تھی اور میں نے دفتر میں موجود دوستوں سے کہا کہ اس میں تو پھر مولوی صاحب شہید کا بھی فوٹو ہوگا۔میں نے اٹھ کر دیکھا تو فوری طور پر بے ساختہ میں نے ذہنی شنیدہ فوٹو پر اپنی انگلی رکھ دی کہ یہ حضرت مولوی عبد اللطیف صاحب مرحوم شہید کا ہے۔پھر جب نیچے لکھی ہوئی لسٹ پڑھی تو میرا کہنا درست ہوا۔گو یا اب میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ مندرج فوٹو مرحوم کا ہی ہے اور آپ کی بہو کی شناخت کی روایت جو فوٹو مندرجہ کے متعلق ہے صحیح ہے۔جن دوستوں نے مکرم غلام محمد صاحب کو دیکھا ہے۔وہ میری اس بات کی تائید کریں گے۔والسلام عبدالرحیم درویش نمبر 72 قادیان“ یادر ہے کہ حضرت خان بہادر غلام محمد صاحب حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے قدیم رفقاء میں سے تھے جنہوں نے 20 جنوری 1892 کو شرف بیعت حاصل کیا تھا (رجسٹر بیعت اولی) اسی طرح حضرت میاں فضل محمد صاحب ہرسیاں والے کی بیعت دسمبر 1896ء کی ہے۔جنوری 1903ء کے مشہور سفر جہلم میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور حضرت شہید مرحوم کے ہمرکاب جو مخلصین تھے ان میں حضرت میاں فضل محمد صاحب بھی تھے۔اور اخبار البدر 23 تا 30 جنوری 1903ء میں ان کا نام موجود ہے۔اس اعتبار سے مندرجہ بالا بیان کی اہمیت اور ثقاہت بہت بڑھ جاتی ہے۔“ عجیب لطف کی بات ہے کہ محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کی زبان سے تصویر کی 253