زندہ درخت

by Other Authors

Page 241 of 368

زندہ درخت — Page 241

زنده درخت عزيز ليق۔خدا رحیم و بزرگ و برتر نے اپنی خاص مشیت سے میرے جسم کو محبت، اُلفت، رحم شفقت ، کے خمیرے سے گوندھا ہے۔اس سے جو بھی رونکلتی ہے۔وہ خود محبت سے گزر کر دوسرے عناصر پر بھی اثر انداز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی جہاں خدا نے مجھے یہ لازوال دولت تا زیست بخش کر احسان فرمایا۔وہاں صبر سکون اور قوت تو کل سے بھی خوب نہال کیا اور حقیقت تو یہ ہے کہ محض بطفیل حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت احمد، کسی عمل وعلم کی بناء پر نہیں محض اپنی صفتِ کریمانہ سے کیا کچھ نہ دیا۔نصرت لئیق ، باسط ، باری کس کس نعمت کا ذکر کروں اتنا بھی نظر بد سے ڈرتے ڈرتے تحریر کر دیا ہے۔اُس نے تو دولت و نعمت انعام و اکرام کا خزانہ نصیب فرما دیا ہے الحمد للہ ثم الحمد للہ آپ نے تحریر کیا کہ اُداس ہو جاتا ہوں۔سنو میں بھی ہو جاتا ہوں مگر میں دعاؤں کا ورد کرنے لگتا ہوں بہت خاموشی سے۔اللہ تعالیٰ ریا سے بچائے کہ یہ صرف اعمال کو ہی نہیں بلکہ انسان کو بھی جلا کر راکھ کر دیتی ہے۔میں نے دیکھا ہے تجربہ کیا ہے کہ وساوس اور اُداسی کی حالت میں ذکر اذکار تقویت قلب اور صحت تندرستی کا باعث بن جاتا ہے آپ بھی اُداسی اور دوری سے بے نیاز ہوکر کسی کو زیر تبلیغ بنالو۔عالمانہ باتیں کرو۔محبت سے محبت پیدا ہو کر انسان انسان کا خیر خواہ اور ساتھی بن جاتا ہے۔پھر احمدی کو تو خدا تعالیٰ کے مسیح نے علم و عمل کے میدان کا پہلوان بنا دیا ہے۔آپ کے پاس دلائل کا خزانہ، دعا کا ہتھیار ہے۔دعا کے ساتھ ہر میدان میں جالوت کو پکارتے پھرو میری تخت گاہِ رسول سے یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ روح القدس سے آپ کی مدد کرے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارش کے لئے دعا کرتے اور ساتھ ہی گھبراہٹ میں اندر باہر جاتے کہ بارش رحمت کی ہو خوف ورجا کے درمیان ایمان ہے۔اور ایمان دعا سے پیدا ہوتا ہے۔241