زندہ درخت

by Other Authors

Page 208 of 368

زندہ درخت — Page 208

زنده درخت علاج ستا کبھی مفت ہی ہو جاتا ہے۔میں نے کہا ٹھیک ہے ہسپتال لے جاؤ ایک نسخہ میرے پاس بھی ہے وہ تو بضد ہو گیا کہ ہسپتال سے تو بہت علاج کروا چکے آپ ہی کوئی دوا بتائیں اتوار کا دن تھا بازار بند تھا ایک شریف دکاندار سے دکان کھلوا کر نسخہ منگوایا اور میں نے اپنے ہاتھ سے دوا بنا کر دی اس میں ہر مصبر اور سورنجاں شامل تھی۔چند دن کے بعد میں نے ہیرا سنگھ صاحب سے بہو کی طبیعت معلوم کی تو کہنے لگا آرام نہیں آیا۔میں حیران ہوا کہ دوا تو آزمودہ تھی خیر ایک دن میں ان کے گھر کے سامنے کالج کی طرف جارہا تھا مجھے پکڑ لیا کہ بھائی جی دودھ پی کے جانا۔میں نے منع کر دیا مجھے اس طرح کھانے پینے سے حجاب آتا ہے مگر اُس نے بے حد اصرار کیا اور بتایا کہ لڑکی کو اب آرام ہے۔جب آپ نے پوچھا تھا ہم نے دوا استعمال ہی نہ کی تھی کسی نے مشورہ دیا تھا کہ کاہلواں جا کے جھاڑ کر وائیں ہم وہاں چلے گئے۔مگر فائدہ نہ ہوا اب چار دن سے آپ کی دوا کھا رہی ہے شکر ہے آرام ہے۔بعد میں ایک لطیفہ بھی ہوا۔اُن کے گھر میں املتاس کا درخت تھا۔مجھے اس کی پھلیوں کی کسی دوا کے لئے ضرورت تھی۔اس درخت میں بے شمار پھلیاں لگتی ہیں جو گر گر کر ضائع ہو جاتی ہیں۔میں نے اُس لڑکی سے کہا کہ مجھے سیر بھر پھلیاں اکھٹی کر دو تو جواب ملا چار آنے سیر ملیں گی۔اُس کی اس طوطا چشمی پر ایک دوسری لڑکی نے اُسے برا بھلا کہا اور خود پھلیاں جمع کر کے دیں۔باوجود اصرار کے قیمت نہ لی تو میں نے پھلیاں نہ لیں املتاس کا ایک درخت بورڈنگ کے پاس تھا ایک راجہ علی محمد صاحب کے گھر میں تھا انہوں نے خود ہی تو ڑ کر مجھے بھجوا دیں۔اللہ تعالیٰ نے میرا کام کر دیا۔viii۔جائیداد چھن جانے پر صبر و رضا: حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کے مشورہ پر قادیان میں جائیداد بنائی۔آپ نے فرمایا تھا کہ میاں آپ صاحب اولاد ہیں جائیداد بنانے کی طرف توجہ دیں اللہ تعالیٰ نے آپ کے کام میں خاص برکت رکھی تھی۔محنتی بہت زیادہ تھے۔نیک نیتی کو اللہ تعالیٰ خوب نواز تا 208