زندہ درخت — Page 186
زنده درخت ایک احمدی ہے وہ بھی نوجوان لڑکا مگر بہت بہادر ہے۔اس لئے مختلف جگہ کے احمدی لوگ آئے سارے شہر میں زیادتی اور اخلاص کی جنگ ہے۔ہندو سکھ اور حکومت اخلاص سے پیش آتے ہیں۔“ 24-8-1971 جلسہ سری نگر کشمیر میں گیا تبلیغ کا بے حد موقع ملا چار روز دن رات گفتگو سے دماغ تھک گیا۔جلسہ صوبائی تھا۔بارونق ہوا خدا نے کام کی توفیق دی۔واپسی قافلہ رات کو ہوئی۔بس سے پٹھان کوٹ وہاں سے بذریعہ ٹرک دو بجے قادیان پہنچے۔“ بیماری میں دعوت الی اللہ کی توفیق : مئی 1971ء میں مقدمے کے سلسلے میں وکیل صاحب کے گھر ہی قیام تھا اچانک درد گردہ کی شدید شکایت ہوئی۔تکلیف برداشت سے باہر ہوگئی۔دعا اور نماز کی بھی ہمت نہ رہی۔مجھے مجبور ہو کر وکیل صاحب کو جگانا پڑا میں نے اُن کو قادیان کا فون نمبر بتا یا اور جور قم جیب میں تھی اُن کو دے دی کہ کسی طرح مجھے قادیان پہنچا دینا۔تکلیف بے حد تھی قادیان سے دوری نے الگ پریشان کیا ہوا تھا۔دراصل مجھے درد گردہ کا اندازہ نہ تھا پہلے کبھی یہ تکلیف نہ ہوئی تھی اچانک پیشاب بند ہو گیا اور ایک اُلٹی بھی ہوگئی۔وکیل صاحب نے ڈاکٹر صاحب کو فون کیا ایک مریض لا رہا ہوں۔کار نکالی اور مجھے سہارا دے کر سوار کرایا اور بہت پیار محبت سے تسلی دیتے رہے۔کہ آپ تو خود حکیم ہیں مایوس نہ ہوں۔ڈاکٹر بھی بہت خلیق تھا۔میری ہمت بالکل جواب دے چکی تھی حال سنانا مشکل تھا تا ہم اُس نے ایک ٹیکہ لگایا۔اللہ کی شان دومنٹ کے بعد ہی میری حالت سنبھلنا شروع ہوگئی۔واپسی پر کار میں خود بیٹھا اس طرح اللہ تعالیٰ نے خاص مدد فرمائی وکیل صاحب کو اللہ تعالیٰ جزا دے ہر طرح دوا اور غذا کا خیال رکھا۔کاغذات بھی مکمل کروائے 13 تاریخ کو ٹکٹ خرید کر بس میں بیٹھ کر 186