زندہ درخت

by Other Authors

Page 111 of 368

زندہ درخت — Page 111

زنده درخت تک میرے پاس محفوظ ہے اور میری ساری جائیداد سے قیمتی ہے مکرم میاں عبد الرحیم صاحب درویش السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا پوسٹ کارڈ۔۔۔جس میں آپ نے اپنی ایک خواب لکھی تھی سید نا حضرت۔۔۔ایدہ کی خدمت میں بغرض ملاحظہ بھجوایا گیا۔اس پر حضور ایدہ نے مندرجہ ذیل ارشادنوٹ کر کے ارسال فرمایا ہے کہ :- رنجیت کے معنی فاتح کے ہیں“ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور حافظ و ناصر ہو۔11-2-1951 ایک درویش کا اعزاز : والسلام مرزا بشیر احمد حضرت صاحبزادہ صاحب کی غریب پروری اور شفقت کا ایک عجیب واقعہ لکھ رہا ہوں۔قادیان میں شیرا پونچھی بیمار ہوا یہ ایک درویش تھا۔بغرض علاج لاہور بھجوادیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔مکرم حافظ محمد اعظم صاحب کی معرفت لاہور کی جماعت نے تجہیز وتکفین کے لئے ربوہ بھیجا۔اُن دنوں میں ربوہ میں تھا۔آپ نے مجھے گلے لگا کر اتنی اپنائیت سے افسوس کیا کہ الفاظ سے بیان نہیں ہوسکتا۔آپ نے اس سے پہلے علاج اور خبر گیری پر اس طرح توجہ مرکوز رکھی تھی جیسے آپ کو اور کوئی کام ہی نہیں ہے۔پھر جنازہ آیا تو آپ نے کندھا دیا اور ہم سے اس طرح سلوک کیا جیسے اُس کے عزیز رشتہ دار ہوں۔اللہ تعالیٰ حضرت میاں صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔اعلی علیین میں جگہ دے۔شیرا پونچھی بڑا خوش نصیب نکلا۔حضرت قمر الانبیاء کے کندھوں پر سفر آخرت کیا۔مولا کریم مغفرت کا سلوک فرمائے۔آمین۔111