زندہ درخت — Page 10
زنده درخت پیش لفظ بفضلہ تعالیٰ لجنہ اماءا وجشن تشکر کے سلسلے میں کتب شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اب تک دینی علمی تربیتی موضوعات پر ستانوے کتب شائع ہو چکی ہیں زیر نظر کتاب اس سلسلے کی 98 ویں کڑی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔زنده درخت عزیزہ امتہ الباری ناصر کی پیشکش ہے۔کتاب کا موضوع حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درخت وجود کی سرسبز شاخیں ہے۔جو اُسی خُو بُو کے ساتھ آگے اپنے پھلوں اور پھولوں سے برکات و فیون کو عام کر رہی ہیں۔اپنے دادا جان اور نانا جان کے حالات جمع کر کے عزیزہ نے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے اس ارشاد کی تعمیل کی ہے جس میں آپ نے اپنے بزرگوں کے حالات کو زندہ رکھنے کی تحریک فرمائی۔تاکہ اُن کی قربانیوں، خدمات اور اخلاص سے آگاہ ہو کر آئندہ آنے والی نسلیں اپنے لئے راہ عمل متعین کریں۔اس کتاب میں عزیزہ نے اپنے والد صاحب درویش قادیان محترم میاں عبدالرحیم صاحب دیانت کے حالات بھی لکھے ہیں جن سے تاریخ احمدیت کے اس باب سے واقفیت ہوتی ہے کہ درویشانِ کرام نے کن حالات میں مرکز قادیان کی خاطر جان ، مال ، وقت اور اولاد کی قربانیاں دیں۔یہ ایک بہت قابل قدر خدمت ہے۔درویشان قادیان کے متعلق ہمیشہ لکھا جاتارہے گا مگر خودنوشت حالات کو مرتب کر کے پیش کرنا بہت بڑی امانت تھی جو اہلِ جماعت کے سپرد کر دی گئی ہے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ آگے اُن کی اولا دیں بھی خلافت سے وابستگی اور دین کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔10