ذکر حبیب

by Other Authors

Page 351 of 381

ذکر حبیب — Page 351

351 بائیسواں باب پادری ہال کو تبلیغ ۱۹۰۳ء کچھ عرصہ ہوا ہے کہ ایک ڈاکٹر چارلس نام عیسائی مذہب کے عالم امریکہ سے عیسویت پر لیکچر دینے کے لئے لاہور تشریف لائے تھے اور لاہور میں انہوں نے کچھ لیکچر دیئے۔ہمارے مکرم بھائی مفتی محمد صادق صاحب ( جو ہمیشہ اس ٹوہ میں لگے رہتے ہیں کہ کوئی موقع ان کو ملے تو وہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کی تبلیغ کریں اور اسی وجہ سے دُور دراز تک ان کی خط و کتابت کا سلسلہ جاری ہے ) نے ان کو ایک دعوتی خط لکھا چونکہ خط دلچسپی سے خالی نہیں اس لئے ہم اپنے ناظرین کی واقفیت بڑھانے کے لئے ذیل میں درج کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔(عرفانی) خط بخدمت ڈاکٹر چارلس کہتبر ئے ہال صاحب ڈی۔ڈی۔بیر ولیکچرر۔ریورنڈ صاحب۔میں نے ایک اخبار میں پڑھا ہے کہ آپ امریکہ سے خاص اس مطلب کے لئے تشریف لائے ہیں کہ اس ملک کے باشندوں کو تجر بہ مذہب عیسویت پر چند وعظ کریں۔میں اس بات کے سمجھنے سے قاصر ہوں کہ وہ کون سا تجربہ مذہب عیسویت ہو سکتا ہے جس کو آپ مذہب عیسوی کی صداقت کے ثبوت میں بطور دلیل کے پیش کر سکتے ہیں۔اگر اس تجربہ سے آپ کی مراد علمی تحقیقات اور ایجاد اور ملکی قوت کی ترقی ہے تو یونان کے بُت پرست اور روما کے ہزاروں دیوتاؤں کے پجاری ان علمی اور ملکی ترقیوں کے باعث اپنے زمانے کے یہو دا ور نصاریٰ کے مقابلہ میں زیادہ تر سچے مذہب کے ہیر و معلوم ہوتے ہیں۔اور اگر تجربہ سے آپ کی مراد یہ ہے کہ یورپ کے عیسائیوں نے تجارت اور دوسرے ذرائع سے بہت روپیہ جمع کر لیا ہے اور یہ ان کے مذہب کی صداقت کا ایک نشان ہے تو پھر عیسائیت کے معتقدین سید ھے جہنم کو جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اگر موجودہ تہذیب مذہب عیسوی کی صداقت کا ثبوت ہے۔تو پھر پہلے حواری اور خود آپ کا خُداوند یسوع مذہب مذہب عیسوی کا ایک بڑا دشمن نظر آتا ہے۔اگر عیسائی تجربہ سے آپ کا یہ منشاء ہے کہ عیسائیوں میں اعلیٰ درجہ کی اخلاقی اور تمدنی خوبیاں پائی جاتی ہیں اور یہ ان کے مذہب کی صداقت کا ایک نشان ہے تو یورپ کے