ذکر حبیب

by Other Authors

Page 197 of 381

ذکر حبیب — Page 197

197 لطیف جسم فرمایا ” بعد الموت انسان کو ایک اور جسم عطاء ہوتا ہے۔جو اس جسم کے علاوہ ہے۔وہ ایک نورانی ، جلالی ، لطیف جسم ہوتا ہے۔شہداء کے متعلق بھی لکھا ہے۔وہ فوراً داخل جنت ہو جاتے ہیں ، دوسرے مومن بھی۔خدا کی راہ میں جو لوگ کسی قسم کی قربانی کرتے ہیں۔اور فوت ہو جاتے ہیں۔وہ داخل جنت ہو جاتے ہیں۔مگر ایک دن تحتی عظیم کا بھی ہے۔جس میں حشر اجساد ہوگا۔لطیف روحانی جسم کے متعلق ہمارا اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ عین بیداری کی حالت میں انسان ہزاروں کوس پر اُس کے ساتھ پہنچ سکتا ہے۔اور تمام اعضاء کام کرتے ہیں۔اور مر دوں کے ساتھ گفتگو ہوتی ہے۔اُسی طرح جیسا کہ زندوں کے ساتھ۔ایسا ہی رسُول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج بھی ایک لطیف رُوحانی جسم کے ساتھ عین حالت بیداری میں ہوا تھا۔