ذکر حبیب

by Other Authors

Page 260 of 381

ذکر حبیب — Page 260

260 کیونکہ بد کار اور فاسق ہونے کی حالت میں ان کے اخبار کی بدنامی ہے۔اور علاوہ سزا دلانے کے دیوانی ناریش سے اپنا خرچہ بھی لے سکتے ہیں۔اور ایسی تحریر جس میں ایسے گندے اور نا پاک الفاظ ہیں۔میں کسی طرح آپ کی طرف منسوب کر ہی نہیں سکتا۔آپ کی بڑی مہربانی ہو گی۔اگر آپ ایسے نا پاک طبع کے نام سے اطلاع دیں گے۔آئندہ اگر آپ کچھ لکھنا چاہیں ، تو اس حالت میں اعتبار کیا جاوے گا۔جب کہ اس تحریر پر آپ کے دستخط ہوں گے۔مجھے خیال آتا ہے کہ شاید آپ کے کسی نا پاک طبع پوشیدہ دشمن نے آپ کی طرف سے ظاہر کرنے کے لئے خود یہ لفظ بد کار اور فاسق کا لکھ دیا ہے۔اور محض چالاکی سے آپ کی طرف اس ناپاک اور گندے لفظ کو منسوب کر دیا ہے۔تا آپ کو اس پیرانہ سالی کی عمر میں کسی سخت سزا میں پھنسا دے۔براہ مہربانی جلد اس کا جواب دیں۔“ میں ہوں آپ کا دلی خیر خواہ مرزا غلام احمد مسیح موعود یا در ہے کہ میں نے اپنے ہاتھ سے یہ چند سطر میں لکھ کر اخبار میں چھپوائی ہیں اور اسی غرض سے یہ تحریر و تخطی اپنی آپ کی خدمت میں بھیجتا ہوں۔آپ بھی جو کچھ میرے جواب میں چھپوا ئیں۔اصل پر چہ د تخطی اپنا جس پر دو گواہوں کی شہادت ہو۔اور آپ کے دستخط ہوں ، ساتھ بھیج دیں۔“ مرزا غلام احمد مسیح موعود شیخ محمد چٹو صاحب نے اس کے جواب میں معذرت کی۔وہ لکھنا اور پڑھنا نہ جانتے تھے ) ایک مقدمہ کے دوران میں اپنی جماعت میں سے چند آدمیوں کی شہادت کی ضرورت تھی۔اس میں گواہوں کی فہرست میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود میرا نام وکلا کے سامنے پیش کیا اور یہ فرمایا " مفتی صاحب تو گداز ہیں۔ان کو اس شہادت میں ضرور شامل کرنا چاہئیے۔“ اس کا ذکر بعد میں مولوی شیر علی صاحب نے مجھ سے کیا۔غالبًا ۱۹۳ ء یا ت ا ء کا واقعہ ہے کہ اخباروں میں یہ خبر مشہور ہوئی۔کہ شاہ جاپان کو ایک نئے مذہب کی تلاش ہے اور اس غرض کے لئے جاپان میں ایک کانفرنس ہونے والی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں جب اس کا ذکر ہوا۔تو حضور نے فرمایا کہ ”ہم ایک مضمون لکھ کر مفتی محمد صادق صاحب کو وہاں بھیج دیں گے۔تا کہ یہ اُس کا نفرنس میں ہمارا مضمون پڑھ دیں۔“ پھر فرمایا۔مفتی صاحب ایک بہادر آدمی ہیں۔اس کے بعد اس کانفرنس کی زیادہ وقعت کا چرچا ہوا۔اور تجویز ہوئی کہ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم اور مولوی محمد علی صاحب بھی وہاں بھیجے جائیں۔لیکن