ذکر حبیب — Page 128
128 عرصہ میں موت کا پیالہ ٹل جائے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں جو نافع الناس اور کام کے آدمی ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ان کی زندگی میں برکت بخشے گا۔أم أم آم کے لفظ کے متعلق گا ہے فرمایا کرتے تھے کہ لفظ آم لفظ ام سے نکلا ہے۔عربی زبان میں اُم ماں کو کہتے ہیں۔جیسا کہ بچہ ماں کے پستان چوستا ہے۔ایسا ہی آم کو بھی منہ میں ڈال کر چوستا ہے۔اس مشابہت کی وجہ سے اس کا نام آم ہوا۔قریه مهمان نواز ایک دفعہ سیر پر جاتے ہوئے ایک گاؤں کی طرف نگاہ کرتے ہوئے فرمایا کہ عربی زبان میں گاؤں کو قریہ کہتے ہیں۔یہ لفظ قر می سے نکلا ہے جس کے معنے مہمان نوازی کے ہیں۔چونکہ گاؤں کے لوگ شہریوں کی نسبت زیادہ مہمان نواز ہوتے ہیں۔اس واسطے گا ؤں کو قریہ کہتے ہیں۔بھیرہ سے نصرت ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام شہر بھیرہ میں منڈی میں سے جا رہے ہیں جس کو وہاں گنج کہتے ہیں۔جب یہ خواب میں نے حضرت صاحب کی خدمت میں عرض کیا تو حضرت صاحب نے فرمایا کہ بھیرہ کو قادیان سے ایسی مناسبت ہے۔جیسے کہ مدینہ کو ملکہ سے کیونکہ بھیرہ سے ہم کو نصرت پہنچی ہے ہے۔سیٹھ عبد الرحمن صاحب مرحوم سیٹھ عبد الرحمان صاحب ایک دفعہ اپنی کسی مالی مشکل کے وقت قادیان آئے اور کچھ دن یہاں رہے تا کہ حضرت صاحب سے دُعا کرائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے متعلق فرمایا سیٹھ صاحب کیا خوب آدمی ہیں کہ جب ان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو دنیوی کوششوں میں ہاتھ پاؤں مارنے کی بجائے سیدھے قادیان چلے آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہماری دُعا سے ان کی مشکلات کو حل کر دیتا ہے۔تعریف تقوی ایک دفعہ بھیرہ کے ایک بڑھئی بنام محمد اسلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں مسجد مبارک میں حاضر تھے۔انہوں نے حضور سے عرض کی کہ میں اب وطن واپس جاتا