ذکر حبیب

by Other Authors

Page 127 of 381

ذکر حبیب — Page 127

127 حضرت مسیح موعود علیہ السلام اگر موجود ہوتے ، تو خود ہی امامت کرتے۔اس وقت نماز جنازہ میں شامل ہونے والے دس پندرہ آدمی ہی تھے۔بعد سلام کسی نے عرض کی کہ حضور میرے لئے بھی دُعا کریں۔فرمایا۔میں نے تو سب کا ہی جنازہ پڑھ دیا ہے۔مراد یہ تھی کہ جتنے لوگ نماز جنازہ میں شامل ہوئے تھے ، اُن سب کے لئے نماز جنازہ کے اندر حضرت صاحب نے دُعائیں کر دی تھیں۔بنیادی اینٹ بعض نئی عمارتوں کے بننے کے وقت جب حضرت صاحب سے درخواست کی جاتی کہ حضور تبر کا بنیادی اینٹ رکھ دیں تو حضرت صاحب فرمایا کرتے کہ ایک اینٹ لے آؤ۔میں اُس پر دُعا کر دوں گا۔چنانچہ ایک اینٹ لائی جاتی اور حضور اس اینٹ کو اپنی گودی میں رکھ کر ہاتھ اُٹھا کر دعا کرتے اور پھر اُس پر دم کر کے دیے دیتے کہ جاؤ لگاؤ۔عم دُور کرنے کا ذریعہ عاجز راقم کا اور اکثر احباب کا یہ تجربہ تھا کہ جب کبھی طبیعت میں کسی وجہ سے کوئی غم پیدا ہو تو ہم حضرت مسیح موعود کی مجلس میں جا بیٹھتے تو غم دور ہو جا تا اور طبیعت میں بشاشت اور فرحت پیدا ہو جاتی۔پیر گتے مار ایک دفعہ قادیان میں آوارہ کتے بہت ہو گئے اور ان کی وجہ سے شور وغل رہتا تھا۔پیر سراج الحق صاحب نے بہت سے گتوں کو زہر دے کر مار ڈالا۔اس پر بعض لڑکوں نے پیر صاحب کو چڑانے کے واسطے اُن کا نام پیر گتے مار رکھ دیا۔پیر صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں شا کی ہوئیلوگ مجھے گتے مار کہتے ہیں۔حضرت صاحب نے تبسم کے ساتھ فرمایا کہ اس میں کیا حرج ہے۔دیکھئے حدیث شریف میں میرا سور مار“ لکھا ہے کیونکہ مسیح کی تعریف میں آیا ہے کہ یقتل الخنزير۔پیر صاحب اس پر بہت خوش ہو کر چلے آئے۔لمبی عمریں فرمایا۔میں تو بڑی آرزو رکھتا ہوں اور دُعائیں کرتا ہوں کہ میرے دوستوں کی عمر میں لمبی ہوں تا کہ اس حدیث کی خبر پوری ہو جائے جس میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں چالیس برس تک موت دنیا سے اُٹھ جائے گی۔فرمایا اس کا مطلب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ تمام جانداروں سے اس