ذکر حبیب

by Other Authors

Page 34 of 381

ذکر حبیب — Page 34

34 وطن ملک شام کو سلسلہ حلقہ کی تبلیغ کے واسطے چلے گئے تھے۔لیکن وہاں کے لوگوں نے اُن کے اشتہار تبلیغ پر ان کو سخت تکلیف پہنچائی اور رسالے جلا دیئے۔کئی سالوں کے بعد وہ پھر ہندوستان آئے اور کچھ عرصہ رہ کر اور اپنے حالات سُنا کر واپس چلے گئے۔رُخصت برائے نما ز جمعہ ۱۸ ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے گورنمنٹ میں ایک تحریک کرنی چاہی تھی کہ سرکاری دفاتر کے مسلمانوں کو نماز جمعہ کے ادا کرنے کے واسطے جمعہ کے دن دو گھنٹہ کے لئے رخصت ہوا کرے۔اس کے لئے حضرت صاحب نے ایک میموریل لکھا جس پر مسلمانوں کے دستخط ہونے شروع ہوئے۔مگر مولوی محمد حسین صاحب نے ایک اشتہار شائع کیا کہ یہ کام تو اچھا ہے لیکن مرزا صاحب کو یہ کام نہیں کرنا چاہئیے ہم خود اس کام کو سرانجام دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بذریعہ اعلان مشتہر کر دیا کہ ہماری غرض نام سے نہیں بلکہ کام سے ہے۔اگر مولوی صاحب اس کام کو سرانجام دیتے ہیں تو ہم اس کے متعلق اپنی کارروائی کو بند کر دیتے ہیں۔چنانچہ حضرت صاحب نے اپنی کارروائی بند کر دی۔مگر افسوس ہے مولوی محمد حسین صاحب یا کسی دوسرے مسلمان عالم نے اس کے متعلق کچھ کا رروائی نہ کی اور یہ کام اسی طرح درمیان میں رہ گیا۔انگریزی پڑھنے کا خیال۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ خیال ہوا کہ آپ انگریزی زبان کو سیکھیں۔انگریزی حروف کو آپ پہچانتے تھے۔مزید تعلیم کے واسطے آپ نے یہ تجویز کی کہ انجیل متی کی عبارت انگریزی کو اُردو حروف میں لکھا جائے اور ہر ایک لفظ کے نیچے اس کے معنے دیئے جائیں۔چنانچہ اس غرض کے واسطے انجیل متی کے دو چار باب کئی ایک انگریزی خوانوں میں تقسیم کئے گئے کہ وہ لکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پیش کریں۔جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے مفصلہ ذیل احباب کے سپرد یہ کام ہوا۔خواجہ جمال الدین صاحب مرحوم، انسپکٹر مدارس مرزا ایوب بیگ صاحب مرحوم ، حافظ محمد اسحاق صاحب انجینئر اور عاجز راقم۔اس حکم کی تعمیل میں عاجز نے لاہور جا کر ایک موٹے حروف کی انگریزی انجیل خرید کی اور اس کے الفاظ کاٹ کر ایک کاپی پر چسپاں کئے اور ان کے نیچے خوشخط حروف میں ان کا تلفظ اور معنے لکھا۔جب میں یہ دو باب لکھ کر حضرت صاحب کی خدمت میں قادیان لے آیا تو حضور نے اُسے بہت ہی پسند کیا اور فرمایا کہ بس