ذکر حبیب — Page 325
325 تمام مسلمانوں کو کچل ڈالوں گا۔اور ہلاک کر دوں گا۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت جوش آیا۔تب آپ نے ایک اشتہا رلکھا۔جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے۔کہ اگر تم سچے ہو۔تو میرے مقابلہ میں آؤ۔خدا تمہیں ہلاک کرے گا۔کیونکہ تم سچائی پر نہیں ہو۔اور مسیح ناصری فوت ہو چکا۔اور اس کی قبر کشمیر میں ہے۔وہ پھر نہیں آئے گا۔جس کا تم انتظار کر رہے ہو۔اور جس نے آنا تھا وہ آ گیا۔یہ اشتہا را نگریزی میں ترجمہ کر کے یورپ امریکہ بھیجا گیا۔اور امریکہ کے اکثر اخباروں نے اُسے نقل کیا۔اور شائع کیا۔اور بعض اخباروں نے ڈوئی کی اور حضرت مسیح کی تصویر میں بھی شائع کیں۔اور کہا کہ مسیحی اور احمدی پہلوان میں روحانی کشتی ہے دیکھیں کون جیتتا ہے۔ڈوئی نے اس اشتہار کا کچھ جواب نہ دیا ہاں اپنے ایک لیکچر میں صرف اتنا ذ کر کیا۔جو اس کے اخبار میں شائع ہوا۔کہ ہندوستان میں ایک محمدی مسیح ہے۔وہ مجھے چیلنج دیتا ہے۔مگر مجھے اس کی کیا پر واہ ہے۔میں ایسی مکھیوں اور مچھروں کو پاؤں کے نیچے کچل کر مار دوں گا۔جب اس نے ایسا کہا۔تو اس کے ٹھیک ایک سال بعد اس کے پیر واس سے باغی ہو گئے۔مقدمہ کر کے اس کا تمام کاروبار اس سے چھین لیا۔اور اس غم میں اس پر فالج گرا۔اور وہ یکہ و تنہا رہ کر جب کہ اس کی بیوی اور لڑکا بھی اس کے پاس نہ تھے۔بہت حسرت اور نا کامی کی حالت میں مر گیا۔اس کا مفصل حال کتاب حقیقۃ الوحی میں درج ہے۔امریکن اخباروں میں سلسلہ کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا چیلنج جو ڈوئی کے نام تھا۔۔۔امریکہ میں پہنچا اور وہاں کے اخبارات نے کثرت کے ساتھ اس پر ریویو کیا۔اور مضامین لکھے۔ان مضامین میں سے ایک بطور نمونہ اس جگہ درج کیا جاتا ہے۔انگریزی عربی دعا کا مقابلہ مفتی محمد صادق صاحب قادیان ضلع گورداسپور واقع ملک ہندوستان نے ارگنٹ اخبار کے پاس ایک رسالہ مصنفہ مرزا غلام احمد قادیانی ( جو کہ ہماری سمجھ میں قادیان کے رئیس اعظم ہیں۔) ریویو کے لئے بھیجا ہے۔یہ رسالہ انگریزی زبان میں ہے۔اور انگریزی بھی بہت عمدہ انگریزی ہے۔اس کا نام ہے ڈاکٹر ڈوئی کی تمام مسلمانوں کی تباہی کی پیشگوئی کا جواب۔یہ رسالہ ایک ریویو کرنے والے ڈکس ( میز ) پر بنگس کے معمولی مضامین امریکہ کے لائق فائق عورتوں کے تاریخی ناولوں اور خشک نو جوانوں پروفیسروں اکانومکس یعنی انتظام مملکت کی