ذکر حبیب

by Other Authors

Page 324 of 381

ذکر حبیب — Page 324

324 باب اٹھارھواں پادری ڈاکٹر ڈوئی کے بعض حالات غالباً ۱۹۰۳ء کا واقعہ ہے۔جب میرے پاس ایک دفعہ کلکتہ کا عیسائی ہفتہ وار پر چہ اپنی فینی نام جو آیا۔اس میں یہ ذکر تھا کہ امریکہ میں ایک شخص ڈوئی نام ہے جو نبوت کا مدعی ہے۔اس پر میں نے ڈوئی کو خط لکھا اور حالات دریافت کئے۔اُس نے اپنا لٹریچر بھیجا۔جو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کیا۔حضور نے فرمایا کہ اس کا اخبار منگوانا چاہئیے۔اور آپ مجھے ترجمہ کر کے سنایا کریں حضرت نے مجھے غالباً عہ دیئے۔جو میں نے امریکہ بھیج کر اس کا ہفتہ وار انگریزی اخبار بنام لیوز آف بیلنگ (اوراق شفاء ) منگوا نا شروع کیا۔یہ شخص پادری تھا پہلے آسٹریلیا میں رہتا تھا۔پھر امریکہ چلا گیا۔اور شکاگو میں اپنا ایک نیا مذہبی فرقہ بنایا۔اور دعا اور توجہ کے ذریعہ سے بیماروں کو شفا دینے کا مدعی تھا۔پھر اس نے دعویٰ کیا کہ میں الیاس نبی ہوں۔میں سہ بارہ دُنیا میں آیا۔تا کہ پھر مسیح کی آمد ثانی کے واسطے لوگوں کو تیار کروں۔اُس نے اپنے فرقے میں شراب کا پینا اور تمباکو کا پینا حرام کیا ہوا تھا۔اور اپنے مریدوں کی آمدنی پر وہ یکی وصول کرتا تھا۔اپنے واسطے یہودی کا ہنوں کی طرح ایک وردی بنائی تھی۔بجائے گڈ مارننگ کے اس کے مرید آپس میں السلام علیکم کا انگریزی ترجمہ کہتے تھے مگر اسلام اور اہل اسلام کے ساتھ دلی بغض رکھتا تھا۔اس کا اخبار جو ہفتہ وار آتا تھا۔اس کے بعض حصے ترجمہ کر کے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سنایا کرتا تھا۔اُس کی عبارتوں میں انبیاء کے متعلق بہت گستاخی اور بے باکی کے الفاظ ہوتے تھے۔یسوع کی بے گناہی کے اظہار میں سب کو گناہ گار کہا کرتا تھا۔جیسا کہ عموماً سب پادریوں کی عادت ہوتی ہے۔ایک دفعہ حضرت موسیٰ" کے متعلق لکھا۔موسی نے بڑی غلطی کی۔جو فرعون کو ناراض کر کے وہاں سے بھاگ گیا۔وہ فرعون کو راضی رکھتا اور وہیں رہتا۔تو کسی دن خود فرعون بن جا تا۔ایسا ہی حضرت ابراہیم علیہ السلام والبرکات کے متعلق ہتک آمیز الفاظ لکھا کرتا تھا۔کئی مہینوں تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کا اخبار مسجد مبارک میں نماز ہائے مغرب اور عشاء کے درمیان سُنتے رہے۔ایک دفعہ اس نے مسلمانوں کے متعلق بہت سخت لفظ لکھے کہ میں