ذکر حبیب

by Other Authors

Page 323 of 381

ذکر حبیب — Page 323

323 تصویر بمعہ یسوع کی قبر کی تصویر کے روانہ کرتا ہوں۔آپ کا جواب آنے پر میں بخوشی اور کتا ہیں آپ کو ارسال کروں گا۔میں ہوں آپ کا خیر خواہ مفتی محمد صادق از قادیان ۲۸ / اپریل ۱۹۰۳ء اس خط کے جواب میں ۲۹ جون کو مفصلہ ذیل خط کونٹ ٹالسٹائی کی طرف سے آیا : بخدمت مفتی محمد صادق صاحب پیارے صاحب۔آپ کا خط معہ مرزا غلام احمد صاحب کی تصویر اور میگزین ریویو آف ریلیچز کے ایک نمونے کے پرچے کے ملا۔وفات عیسے کے ثبوت اور اُس کی قبر کی تحقیقات میں مشغول ہونا بالکل بے فائدہ کوشش ہے کیونکہ عقلمند انسان حیات عیسی" کا قائل کبھی ہو ہی نہیں سکتا۔ہمیں معقول مذہبی تعلیم کی ضرورت ہے۔اور اگر مرزا احمد صاحب کوئی نیا معقول مسئلہ پیش کریں گے۔تو میں بڑی خوشی سے اس سے فائدہ اُٹھانے کے لئے تیار ہوں۔میگزین کے نمونے کے پرچے میں مجھے دو مضمون بہت ہی پسند آئے۔یعنی گناہ سے کس طرح آزادی ہوسکتی ہے۔اور آئندہ زندگی کے مضامین خصوصاً دوسرا مضمون مجھے بہت پسند آیا۔نہایت ہی شاندار اور صداقت سے بھرے ہوئے خیالات ان مضامین میں ظاہر کئے گئے ہیں۔میں آپ کا نہایت ہی شکر گذار ہوں۔کہ آپ نے مجھے یہ پر چہ بھیجا۔اور آپ کی چھٹی کے سبب بھی میں آپ کا بہت ہی شکر گزار ہوں۔میں ہوں آپ کا مخلص ٹالسٹائی۔از ملک روس ۵/ جون ۱۹۰۳ء اس کا جواب میں نے پھر اُسے لکھا کہ مسیح کی کیا ضرورت ہے۔اور قبر مسیح ناصری کا مشتہر کرنا کس واسطے ضروری ہے۔میرے بیان کے ساتھ اُس نے اتفاق کیا اور اس کے بعد بہاء اللہ اور بابی مذہب کے متعلق اس نے مجھ سے دریافت کیا کہ اس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے۔جس کا جواب مفصل اُسے لکھا گیا۔