ذکر حبیب

by Other Authors

Page 322 of 381

ذکر حبیب — Page 322

322 باب سترھواں روسی کونٹ ٹالسٹائی کو تبلیغ روسی ریفارمرکونٹ ٹالسٹائی کو تبلیغ عاجز راقم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں کی اور آپ کے وصال کے بعد اپنے ولایت جانے سے قبل یورپ امریکہ کے جن بڑے بڑے لوگوں کو تبلیغ کی۔ان میں سے ایک مشہور روسی ریفارمرکونٹ ٹالسٹائی بھی تھے۔ان کو جو خط لکھا گیا تھا۔وہ بطور نمونہ کے درج ذیل۔ہے: جناب۔میں نے آپ کے مذہبی خیالات کتاب برٹش انسکلو پیڈیا کی جلد۳۳ میں پڑھے ہیں۔جو کہ انہیں دنوں میں انگلستان میں طبع ہوئی ہے۔اور اس بات کے معلوم کرنے سے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ یورپ اور امریکہ کے ممالک پر جو تاریکی تثلیث نے ڈال رکھی ہے۔اس کے درمیان کہیں کہیں خالص موتی بھی پائے جاتے ہیں جو کہ خدائے قادر ازلی ابدی ایک سچے معبود کے جلال کے اظہار کے لئے جھک رہے ہیں۔سچی خوش حالی اور دُعا کے متعلق آپ کے خیالات بالکل ایسے ہیں جیسے کہ ایک مومن مسلمان کے ہونے چاہئیں۔میں آپ کے ساتھ ان باتوں میں بالکل متفق ہوں۔کہ عیسی مسیح ایک روحانی معلم تھے۔اور کہ اس کو خدا سمجھنا یا خدا سمجھ کر پرستش کرنا سب سے بڑا کفر ہے۔علاوہ ازیں میں آپ کو اس امر سے بھی بخوشی اطلاع دیتا ہوں کہ حضرت عیسی کی قبر کے مل جانے سے کافی طور پر ثابت ہو گیا ہے کہ وہ مر گیا یہ قبر کشمیر میں ملی ہے۔اور اس تحقیقات کا اشتہار حضرت مرزا غلام احمد صاحب نے کیا ہے۔جو کہ توحید الہی کے سب سے بڑھ کر محافظ ہیں اور جن کو خدائے قادر کی طرف سے مسیح موعود ہونے کا خطاب عطاء کیا گیا ہے کیونکہ ایک سچے خدا کی کچی محبت میں وہ کامل پائے گئے ہیں۔وہ اس زمانہ میں منجانب اللہ ہم مصلح اور خدا کے نیچے رسول ہیں۔وہ سب جو اس مسیح پر ایمان لائیں گے۔خدا کی طرف سے برکتیں پائیں گے۔پر جو کوئی انکار کرے گا۔اس پر غیور خدا کا غضب بھڑ کے گا۔میں آپ کو ایک علیحدہ پیکٹ میں خدا کے اس مقدس بندے کی