ذکر حبیب

by Other Authors

Page 301 of 381

ذکر حبیب — Page 301

301 ایک دن مہا راجہ صاحب الور کی ملاقات کے واسطے میں ان کی کوٹھی پر گیا اور ان کو تبلیغ کے لئے چند کتابیں بھی ساتھ لے گیا۔اُن کے ویٹنگ روم میں میں بیٹھا ہوا تھا کہ وہاں دیوان عبد الحمید صاحب وزیر اعظم ریاست کپورتھلہ اور چند دیگر معززین بھی آگئے اور ایک انگریز بھی وہاں پہنچے۔جنہوں نے بیان کیا کہ میں مہاراجہ کا منجم ہوں۔اس بات کو سُن کر دیوان صاحب اور دوسرے لوگ اُس انگریز منجم سے باتیں دریافت کرتے رہے۔میں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر ایک کتاب میں سے نکال کر اُس کے آگے رکھی۔جس کو بہت غور سے دیکھ کر اس نے کہا۔یہ خدا کے کسی نبی کی تصویر ہے۔