ذکر حبیب

by Other Authors

Page 300 of 381

ذکر حبیب — Page 300

300 بڑ ا فکر کرنے والا (۱) مکرمی شیخ رحمت اللہ صاحب مرحوم فرمایا کرتے تھے کہ جب ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر یورپ کے بعض بڑے آدمیوں کو دکھائی۔تو انہوں نے کہا He is a great thinker یعنی بہت سوچنے والا آدمی ہے۔ایک اسرائیلی پیغمبر (۲) ڈاکٹر قاضی کرم الہی صاحب مرحوم جن کی پانچ پشتیں جو سو سے زیادہ نفوس پر مشتمل ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غلامی میں داخل ہو چکی ہیں۔فرمایا کرتے تھے کہ جب وہ لاہور کے پاگل خانہ کے ڈاکٹر تھے، اُن ایام میں ایک انگریز وہاں آیا۔جو تصویر دیکھ کر قیافہ شناسی کا مدعی تھا۔کئی ایک لوگ بطور تماشہ بعض تصاویر اس کے پاس لے گئے۔وہ بتلاتا رہا کہ یہ کیسا آدمی ہے۔میں نے بھی حضرت مسیح موعود کی تصویر اُس کے آگے رکھی۔اور اُس سے پو چھا کہ اس شخص کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے۔وہ بہت دیر تک اس تصویر کو دیکھتارہا۔اور آخر اُس نے کہا کہ کسی اسرائیلی پیغمبر کی تصویر ہے میرا خیال ہے کہ اسرائیلی کا لفظ اُس نے اس خیال سے بڑھایا کہ عام طور پر یہو دی اور عیسائی اس بات کا معتقد نہیں کہ اسرائیلیوں کے بعد بھی کسی کو نبوت ملی ہو۔امریکہ میں ہندوستانی بزرگ (۳) جب میں امریکہ میں تھا تو ایک لیڈی کا ایک دُوسرے شہر سے مجھے خط آیا کہ مجھے کشف میں ایک ہندوستانی بزرگ ملا کرتے تھے اور میری مشکلات میں میری رہنمائی کیا کرتے تھے۔کیا آپ مجھے یہ بتلا سکتے ہیں کہ وہ کون صاحب ہو سکتے ہیں۔میں نے اُسے چند ایک فوٹو بھیجے جن میں ایک فوٹو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی تھا۔اُسی پرنشان کر کے اُس لیڈی نے مجھے لکھ بھیجا کہ یہ وہ بزرگ ہیں۔ایک انگریز نجومی (۴) نداء میں جبکہ عاجز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہمرکاب شملہ میں تھا تو سہو کتابت معلوم ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا شملہ تشریف لے جانا تو ثابت نہیں ہوتا۔البتہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود صاحب مصلح موعودؓ وسط ح ۱۹ ء میں شملہ تشریف لے گئے تھے۔(رساله رتشحیذ الاذهان جلد 2 نمبر 6 بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 5 صفحہ 78)