ذکر حبیب

by Other Authors

Page iii of 381

ذکر حبیب — Page iii

دعاء اللهم رب السموات ورب الارض ورب كل هي فالق الحب والنوى - منزل التورات والانجيل وصحف الانبياء والقرآن- یا علیم - یا خبیر - یا قدیر- یا رحمن- یا رحیم یا کریم - یا قدیم - یا غفور - یاستار - اے میرے پاک پرو در گار تو مجھے ایسے کلام اور ایسی تحریر کی توفیق اور قوت عطاء فرما جس میں ریب نہ ہو۔جو حق اور اس میں کچھ باطل نہ ہو اور جو مخلوق کے واسطے موجب ہدایت ہو اور سب زبانوں اور قوموں میں اس کی صحیح اشاعت اور اس پر پاک عملدرآمد ہو۔جو میرے لئے اور پڑھنے والوں کے لئے اور سننے والوں کے لئے اور چھاپنے اور چھپوانے والوں کے لئے اور شائع کرنے والوں اور خریدنے والوں کے لئے تیری پاک رضا مندیوں کے حصول اور تیرے ساتھ اتحاد کا موجب ہو۔ہاں اے میرے بخشنہار۔میرے پاک پروردگار میرے مجیب۔میرے نجیب *۔تو میرے گنا ہوں کو بخش اور میری پردہ پوشی فرما - یار بی - یار بی - یار بی۔تو میرے خیال میں۔میری زبان میں۔اور میرے قلم میں رحمت ، برکت ، قوت ، راحت عطا فر ماء اور وہ سب جن کے ساتھ میری محبت کا تعلق ہوا اُن کی بخشش کر۔اور اُنہیں ایمان، صحت، تقویٰ اور اقبال مرحمت فرما۔اے میرے رب۔اے میرے ہادی۔اے میرے مالک۔اے میرے آقا - تو اپنے پاک الہام سے میرے کلام کو مستحکم فرما اور ایسے الفاظ مجھے عطاء فرماء جو تیری مخلوق کی ترقی۔بہبودی ، بھلائی ،حقیقی راحت اور خوشحالی کا ذریعہ ہوں - اللهم ايـد نـابـروح القدس - اللهم ايّدنا بروح القدس - ا - اللهم ايد نابروح القدس - سُبحان ربّى الاعلى وما توفيقى الا بالله العلى العظيم- واخر دعونا ان الحمد لله ربّ العالمين محمد صادق نوٹ :- اللہ تعالیٰ کی یہ صفات مجھے الہا ما بتلائی گئی تھی۔صادق