ذکر حبیب — Page 279
279 میرے نزدیک بالفعل مناسب ہے۔کونین نریسی جائفل زنجبیل عرق کیوڑہ ایک رتی دورتی ایک رتی ایک رتی دو تولہ توله ۲ تولہ تولہ توله (۵ رتی خوراک) (۹۶) گولیاں۔(۴۸) یوم کے لئے) دونو وقت استعمال کریں۔آپ جلد مجھے اس بات سے اطلاع دیں کہ یورپ یا امریکہ کے عیسائیوں میں سے کوئی ایسا آدمی یا چند آدمی ہیں۔جو ہمارے سلسلہ میں داخل ہوئے اور صاف لفظوں میں اس کا اظہار کیا۔ان کا نام پو را معہ سکونت خوشخط اردو میں ابھی بھیج دیں۔ضرورت ہے۔والسلام خط نمبر ۱۷ مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم متی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - چونکہ گھر میں میرے ایام امیدواری ہیں اور اب نواں مہینہ ہے۔اور اُن کو گرمی کی وجہ سے بہت گھبراہٹ ہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے اب طاعون دور ہو گئی ہے۔اور گرمی سخت ہوگئی ہے اور اس لئے یہ تجویز ہوئی کہ آپ آج پہلے مکان مدرسہ میں چلے جائیں۔کیونکہ اب کچھ بھی خطرہ نہیں ہے اور میرے گھر کے لوگ اُس کمرہ میں آجائیں گے۔جہاں آپ رہتے ہیں۔چونکہ کل آپ میرے ساتھ جائیں گے۔اس لئے ابھی یہ تجویز ہونی چاہئیے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۷ رمئی ۱۹۰۴ء خط نمبر ۱۸ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہوڈ نائب رسول کریم الصلوة والسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - اما بعد گذارش ہے کہ اس عاجز نے گذشتہ تین۔چار دنوں میں کئی دفعہ اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہوئے اور اپنی کمزوریوں کا اظہار کرتے ہوئے استخارہ کیا ہے اور