ذکر حبیب — Page 277
277 با ہر کا با ہر دفن کیا جائے۔اور غالباً یہ نان پز بھی متاثر ہو گا۔شاید بعد اس کے وہ بھی طاعون میں گرفتار ہو جائے۔بہتر ہے کہ اس کو بالکل رخصت کر دیا جائے۔سُنا ہے کہ شیخ عبدالرحیم کے گھر میں اس کی لڑکی خدمت کرتی ہے۔اگر چاہے تو وہ بھی ساتھ چلی جائے۔اگر لڑ کی رہنا چاہے تو اس کو نہ ملے۔مدرسہ کی صفائی کا بندو بست چاہیئے۔انگیٹھی سے تپایا جائے۔گندک کی دھونی دی جائے۔فینائل چھڑ کی جائے۔خُد اتعالیٰ فتنہ سے بچائے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکرر یہ کہ نان پز کا رخصت کر دینا بہتر ہے تا اس کا اثر نہ پھیلے۔خط نمبر ۱۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمَ مرشد نا ومهہد بنا نا ئب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - گذشتہ ہفتہ میں میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ آپ ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔اور میں ذرا ہٹ کر خادموں کی طرح پاس کھڑا ہوں۔اتنے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑوں کی ایک بستنی کھولی ، اور اس میں سے آنحضور علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک بُوٹ نکالا۔چونکہ بادامی رنگ کا مضبوط بنا ہوا دکھائی دیتا تھا۔اور اس پر بادامی ہی رنگ کے گول گول بٹن بھی لگے ہوئے تھے۔جو کہ صرف زیبائیش کے لئے لگائے جاتے ہیں۔میرے دل میں یہ خیال ہے کہ یہ میں نے ہی حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا تھا۔سو وہ بوٹ آنحضرت صلی اللہ علیہ بارک وسلم نے ہاتھ میں لیا۔اور میری طرف دیکھ کر کچھ ناراضگی کے طور سے ارشاد فرمایا۔کہ ” کیوں جی یہ کیا۔“ اس فقرہ سے میں اپنے دل میں خواب کے اندر یہ سمجھا کہ آپ فرماتے ہیں کہ اس سے عمدہ قسم کے بوٹ ہمیں تم سے آنے کی امید تھی۔مگر میں شرمندگی سے خاموش ہوں۔اور اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔اس وقت سے میرے دل کو ایک تشویش ہے اور اس خواب کی ایک تعبیر میں نے یہ مجھی ہے کہ اس سے مُراد اُس خدمت میں کمی اور نقص ہے۔جو کہ میں حضور اقدس کی کرتا ہوں کیونکہ میں خطوط میں لکھا کرتا ہوں کہ میں حضور اقدس نائب رسُول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتیوں کا غلام ہوں۔اور خواب میں بھی مجھے یہ دکھلایا گیا ہے کہ گویا میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک جوتی بھیجی ہے سوئیں نے ایک تو یہ ارادہ کیا ہے کہ بجائے تین روپے کے جو میں ماہوار ارسال خدمت کیا کرتا ہوں آئندہ دس روپیہ ماہوار ارسال کیا کروں۔وما توفیقی الا بالله العلی العظیم۔میں ڈرتا ہوں کہ اس الوالعزم نبی حبیب خدا محمد مصطفے