ذکر حبیب

by Other Authors

Page 276 of 381

ذکر حبیب — Page 276

276 متی عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ اب تاریخ مقدمہ بہت نزدیک آ گئی ہے۔اب کوئی وقت نہیں ہے۔ہاں دوسری تاریخ میں ایسا ہوسکتا ہے۔بالفعل یہ کوشش کرنی چاہیے کہ میری کتابوں میں سے یہ لفظ نکل آوے خاص کر مواہب الرحمن میں۔لغت کی کتا ہیں تو موجود ہیں۔انشاء اللہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نہ کوئی صورت پیدا ہو جائے گی۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۱۳ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم محتمی عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه - آپ براہ مہربانی اس وقت جہاں تک جلد ممکن ہو۔تین باتوں کی نقل کر کے بھیج دیں۔اوّل وہ انجیل جس کا رات کو ذکر ہوا تھا۔اس کا نام اور باب ، اور ایک وہ جس کا یہ مضمون ہے کہ مسیح صلیب سے نہیں مرا گلیل میں موجود ہے۔یہ قول ہے۔دوسرے پطرس کی تحریر معہ حوالہ۔تیسرے۔جرمن کے پچاس پادریوں کا قول کہ مسیح صلیب سے نہیں مرا۔شاید انسائیکلو پیڈیا میں اس وقت یہ مضمون لکھ رہا ہوں۔اگر جلد یہ تحریریں آجائیں تو بہتر ہوگا۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ خط نمبر ۱۴ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمَ حضرت اقدس مر شد نا و مهدینا مسیح موعود اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ الله دتا نان پز کالڑ کا بھٹہ پر فوت ہو گیا ہے۔اس کو کہلا بھیجا گیا ہے۔کہ خود ہی غسل دے کر باہر باہر دفن کر دے۔اور خود بھی دس روز تک شہر میں نہ آوے۔حضور کی جوتیوں کا غلام اطلاعاً گذارش ہے۔محمد صادق ۱۰ر اپریل ۱۹۰۴ء محتمی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - معلوم ہوتا ہے کہ اس طاعون کا مادہ بہت تیز ہے۔ہر گز اُسے شہر میں نہ آنا چاہئیے۔اور وہ لڑکا