ذکر حبیب

by Other Authors

Page 270 of 381

ذکر حبیب — Page 270

270 خط نمبر ۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمَ حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آج رات عاجز نے خواب میں دیکھا کہ ایک مکان میں بیٹھا ہوں۔اور کہتا ہوں۔مجھے کیا پڑھنا چاہیئے۔اتنے میں ابو سعید عرب کو ٹھے پر سے نمودار ہوئے کہنے لگے : طب۔طب۔طب۔طب۔طب۔روحانی اور جسمانی فقط۔اس خواب کی تعبیر کیا ہے۔اور اس کو کس طرح سے پورا کرنا چاہئیے۔مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ ایک کتاب حدیث اور ایک کتاب طب شروع کر دو۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ عاجز محمد صادق عفی اللہ عنہ مولوی صاحب نے صحیح فرمایا ہے۔اس میں دونوں طب آ گئی ہیں۔بیشک۔خدا مبارک کرے۔ایک روپیہ پہنچا۔والسلام مرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ خط نمبر ۳ ۲۰ / مارچ ۱۹۰۶ ء - اخبار بدر جب قادیان میں چھپتا تھا۔تو اس کے مالک میاں معراج الدین صاحب عمر جو لاہور میں رہتے ہیں۔اور ایڈیٹری پر عاجز مامور تھا۔اور مجھے ۵۰ روپے تنخواہ ملتی تھی۔رفتہ رفتہ بدر کا کام بڑھ گیا۔اس واسطے میں نے حضرت صاحب کولکھا کہ اخبار پہلے آٹھ صفحہ کا تھا۔اب بارہ صفحہ کا ہے۔خریداروں میں بھی تین سو کا اضافہ ہو گیا ہے۔اور میری محنت بڑھ گئی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ میاں صاحب کو لاکھوں اور مجبور کروں کہ میری تنخواہ میں ترقی کریں۔اس کے جواب میں حضور نے مجھے تحریر فرمایا : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔میرے دِل میں یہ آتا ہے کہ ہر ایک کام صبر اور آہستگی سے عمدہ ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ اس میں مدد دیتا ہے۔اس لئے بہتر ہے کہ جس طرح ہو سکے دوماہ اور صبر کریں۔اور طرح طرح کے پیرایہ میں اپنی محنت اور کارگزاری اور اخبار کی ترقی کا اخبار میں ہی ان مہینوں میں حال لکھتے