ذکر حبیب

by Other Authors

Page 269 of 381

ذکر حبیب — Page 269

269 جس کے جواب میں وہ خط ہے۔تا کہ مطلب اچھی طرح سے سمجھ میں آئے : خط نمبر ا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتمی عزیزی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمه اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ عنایت نامہ پہنچا۔میں آپ کے لئے ہمیشہ دعا کرتا ہوں اور مجھے نہایت قوی یقین ہے کہ آپ تزکیہ نفس میں ترقی کریں گے۔اور آخر خدا تعالیٰ سے ایک قوت ملے گی۔جو گناہ کی زہریلی ہوا، اور اُس کے اُبال سے بچائیگی اور آج مجھے بیٹھے بیٹھے یہ خیال ہوا ہے کہ کسی قد رعبرانی کو بھی سیکھ لوں۔اگر خدا تعالیٰ چاہے تو زبان کا سیکھنا بہت سہل ہو جاتا ہے۔آپ نے مجھے انگریزی میں تو بہت مدددی ہے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ وقت ملنے پر میں جلد تر بہت کچھ انگریزی میں دخل پیدا کر سکتا ہوں۔اب اس میں بالفعل آپ سے یہ مدد چاہتا ہوں کہ آپ عبرانی کے جُد اجد احروف سے مجھے ایک نمونہ کاملہ بھیج کر اطلاع دیں اور اس کے ساتھ ایک حصہ ترکیب کا بھی ہو۔اس نمونہ پر صورت حرف در فارسی صورت حرف در عبرانی۔ایسا کریں جس سے مجھے تین حرف کے جوڑنے میں قدرت ہو جائے۔باقی خیریت ہے۔والسلام مرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ ایک اور ضرورت ہے کہ مجھے انگریزی کے شکستہ حروف کی شناخت کرنے میں دقت ہوتی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اگر ایسی کوئی چھپی ہوئی کاپی مل سکے تو بہتر ہے یعنی ایسی کا پی جس میں انگریزی مفر د حرف شکستہ میں لکھے ہوئے ہوں۔جو کتابی حروف کے مقابل پر لکھے گئے ہوں۔مرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ باقی خیریت والسلام ( لفافه) از قادیان مقام لاہور۔دفتر اکونٹنٹ جنرل آفس بخدمت تختمی عزیزی اخویم مفتی محمد صادق صاحب Lahore نقل مطابق اصل