ذکر حبیب

by Other Authors

Page 250 of 381

ذکر حبیب — Page 250

250 لکھنے والا ہے۔سو ہم خوش ہیں کہ اس کے مُریدوں میں سے جس کو خبر نہ تھی اس کو بھی خبر ہو جاوے گی۔ان کو ہماری کتابوں کے دیکھنے کے لئے ایک تحریک پیدا ہوگی۔اس کے بعد آپ اندر تشریف لے گئے۔اور ہمارے دلوں پر ایک اثر چھوڑ گئے کہ میں لاہور میں جا کر بھی اپنے تئیں اس کے سبب وجد میں پاتا تھا۔ایک اور وقت میں فرمایا کہ یہ جو حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اس زمانہ میں ذلیل لوگ عزت پا جائیں گے۔سو یہ بات چوہڑوں اور چماروں کے عیسائی ہونے سے پوری ہوئی کہ اُن کو انگریزی کی تعلیم دے کر اور انگریزی نام رکھ کر دفتروں میں افسر کیا جاتا ہے اور بڑے بڑے خاندانی اُن کے سامنے خادم ذلیل کی طرح کھڑے ہوتے ہیں۔وحدت شهود صاحبزادہ سراج الحق نے ایک لطیفہ سنایا کہ میں وحدت وجود کے مسئلہ کا قائل تھا اور شہودیوں کا سخت مخالف۔جب میں پہلے پہل حضرت اقدس مرزا صاحب کی خدمت میں پہنچا۔تو میں نے آپ سے اس کے متعلق سوال کیا۔تو آپ نے فرمایا کہ ایک سمندر ہے جس میں سے سب شاخیں نکلتی ہیں۔مگر ہمیں شہود یوں والی بات درست معلوم ہوتی ہے کیونکہ قرآن شریف کے شروع ہی میں جو کہا گیا ہے۔الحمد لله ربّ العالمین۔علمین کا رب۔تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رب اور ہے، اور عالم اور ہے۔ورنہ اگر وحدت وجود والی بات صحیح ہوتی تو رب العین کہا جاتا۔ظہر اور عصر کے وقت حضور اقدس پھر تشریف لائے اور عصر کے بعد جُدائی کا کڑوا گھونٹ میں نے پیا۔بعدہ پھر وہی لاہور کی گلیاں اور وہی میں۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا وَ كَفَرْعَنَّا سَيِّئَاتِنا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْوَار - محمد صادق - دسمبر ۱۸۹۹ء ایک سے