ذکر حبیب

by Other Authors

Page 234 of 381

ذکر حبیب — Page 234

234 والــمـرسـلـت عــرفـاً۔فالعصفت عصفًا۔والنشرات نشرا۔فالفرقات فَرقًا۔فـالـمـلـقـيـت ذكرًا۔عذراً۔اونذرًا - نشر کے معنی چر ڈالنا۔منشا راسی سے نکلا ہے۔یعنی پھر وہ پوری تباہی لا ئیں۔قسم ہے ان ہواؤں کی جو آہستہ چلتی ہیں۔یعنی پہلا وقت ایسا ہوگا کہ کوئی کوئی واقعہ طاعون کا ہو جایا کرے۔پھر وہ زور پکڑے، اور تیز ہو جاوے۔پھر وہ ایسی ہو کہ لوگوں کو پراگندہ کر دے اور پریشان خاطر کر دے۔پھر ایسے واقعات ہوں۔کہ مومن اور کافر کے درمیان فرق اور تمیز کر دیں۔اُس وقت لوگوں کو سمجھ آ جائے گی۔کہ حق کس امر میں ہے۔آیا اس امام کی اطاعت میں یا اس کی مخالفت میں۔یہ سمجھ میں آنا بعض کے لئے صرف حجت کا موجب ہوگا۔(عذرا) یعنی مرتے مرتے ان کا دل اقرار کر جائے گا کہ ہم غلطی پر تھے اور بعض کے لئے ( نذرا) یعنی ڈرانے کا موجب ہوگا کہ وہ تو بہ کر کے بدیوں سے باز آویں۔“ (۱۶) ڈائری الہام۔خُدا کا روزہ وافطار ۱۸ / اپریل ۱۹۰۲ ء فرمایا کہ آج رات کو یہ الہام ہوا۔انى مع الرسول اقوم الوم من يلوم - افطر و اصوم۔یعنی میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔اس کی مددکروں گا اور جو اس کو ملامت کرے گا۔اس کو ملامت کروں گا۔روزہ افطار کروں گا۔روزہ رکھوں گا۔یعنی کبھی طاعون بند ہو جائے گی اور کبھی زور کرے گی۔“ اشتہار متعلق طاعون نماز جمعہ کے بعد انجمن حمایت اسلام کا اشتہار دربارہ دُعا برائے دفعیہ طاعون آپ کو دکھایا گیا جس کی تحریک پر آپ نے طاعون کا مختصر اردواشتہار لکھا۔دشمنوں سے گفتگو قادیان میں ایک بدگو، بد باطن مخالف آیا ہوا تھا۔اس نے احباب میں سے ایک کو بلایا۔وہ اس کے ساتھ بات کرنے کو گیا۔حضرت کو خبر ہوئی تو فرمایا کہ ایسے خبیث مفسد کو اتنی عزت نہیں دینی چاہئیے کہ اُس کے ساتھ تم میں سے کوئی بات کرے۔“ طاعون کے متعلق خوابوں کا جمع کرنا فرمایا ” مختلف لوگوں کو جو رویاء ہوئے ہیں کہ قادیان میں طاعون نہیں ہوگی۔ان خوابوں کو جمع