ذکر حبیب

by Other Authors

Page 233 of 381

ذکر حبیب — Page 233

233 جیسا کہ فرعون موسی نے حضرت موسیٰ کی پرورش کی تھی، اور ایسا ہی مولوی محمد حسین صاحب نے ابتداء میں براہین پر ریو یولکھ کر ہمارے سلسلہ کی چند یوم پرورش کی۔اہل حدیث و یهود حضرت اقدس نے اپنا ایک پرانا الہام سُنایا۔یا یحییٰ خذالكتب بالقوة والخير كله فی القرآن اور فرمایا کہ اس میں ہم کو بیٹی سے نسبت دی گئی ہے۔کیونکہ حضرت یحیی کو یہود کی اُن اقوام سے مقابلہ کرنا پڑا تھا۔جو کتاب اللہ توریت کو چھوڑ بیٹھے تھے۔اور حدیثوں پر بہت گرویدہ ہوئے تھے اور ہر بات میں احادیث کو پیش کرتے تھے۔ایسا ہی اس زمانہ میں ہمارا مقابلہ اہلحدیث کے ساتھ ہوا۔کہ ہم قرآن پیش کرتے ، اور وہ حدیث پیش کرتے ہیں۔“ اذان کے وقت پڑھنا جائز ایک شخص اپنا مضمون اشتہار دربارہ طاعون سنا رہا تھا۔اذان ہونے لگی تو وہ چُپ ہو گیا۔فرمایا ” پڑھتے جاؤ ، اذان کے وقت پڑھنا جائز ہے طاعون زدہ جگہ میں جانا گناہ ہے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میرے اہل خانہ اور بچے ایک ایسے مقام میں ہیں جہاں طاعون کا زور ہے۔میں گھبرایا ہوا ہوں اور وہاں جانا چاہتا ہوں۔فرمایا ” مت جاؤ۔لا تــلــقــوا بايديكم الى التهلكة پچھلی رات کو اُٹھ کر اُن کے لئے دعا کرو۔یہ بہتر ہوگا بہ نسبت اس کے کہ تم خود جاؤ۔ایسے مقام پر جانا گناہ ہے۔“ الہام بالفاظ قرآن حضرت اقدس کو الہام ہوا۔انت معى و انی معک ، انـی بـایـعـتـک با یعنی ربی۔فرمایا اللہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ قرآن شریف کو حل کیا جاوے۔اس واسطے اکثر الہامات جو قرآن شریف کے الفاظ میں ہوتے ہیں۔اُن کی ایک عملی تفسیر ہو جاتی ہے۔“ اس سے خدا تعالیٰ یہ دکھانا چاہتا ہے کہ یہی زندہ اور بابرکت زبان ہے اور تا کہ ثابت ہو جائے کہ تیرہ سو سال اس سے قبل بھی اسی طرح یہ خدا کا کلام نازل ہوا۔طاعون کے متعلق قرآن شریف میں پیشگوئی فرمایا ” اس آیت قرآن کریم میں اس زمانہ اور طاعون کے متعلق پیشگوئی ہے۔