ذکر حبیب

by Other Authors

Page 200 of 381

ذکر حبیب — Page 200

200 وہ ہزاروں کے واسطے زندگی کا موجب ہو گیا۔یہ جو فقیر اور گدی نشین بنے بیٹھے ہیں۔یہ سب لوگ ناقص حالت میں ہیں۔انبیاء مصفا پانی کے مالک ہو کر آتے ہیں۔جب تک خدا کی طرف سے کوئی کچھ لے کر نہ آوے۔تب تک بے سود ہے۔الہی بخش صاحب اگر موسی بنتے ہیں۔تو اُن سے پوچھنا چاہیے کہ اُن کے موسیٰ بننے کی علت غائی کیا ہے۔جو لوگ خدا کی طرف سے آتے ہیں وہ مزدور کی طرح ہوتے ہیں۔اور لوگوں کو نفع پہنچانے کے لئے قدم آگے بڑھاتے ہیں اور علوم پھیلاتے ہیں۔اور کبھی تنگی نہیں کرتے۔اور سُست اور ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں بیٹھتے۔“ (۲) ڈائری امام ہمام علیہ الصلوۃ والسلام الہامی مضامین خطبہ الہامیہ اور تفسیر سورۃ الحمد جو اُن دنوں حضور اقدس علیہ الصلوۃ والسلام لکھ رہے تھے۔اس کے متعلق فرمایا۔اب ہم اس طرح قلم برداشتہ لکھتے جاتے ہیں۔کہ گویا ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا۔کہ کیا لکھ رہے ہیں۔یہ بھی ایک سلسلہ الہام کا معلوم ہوتا ہے کہ بے تکلف مضامین اور الفاظ آتے جاتے ہیں۔" تازہ الہامات ۱۸ اپریل 1901ء کو آپ نے ایک الہام سُنایا تھا۔سال دیگر را که می داند حساب تا کجا رفت آنکه با ما بو دیار ور مئی ۱۹۰۱ ء کو آپ نے یہ الہام سُنایا: ”آج سے یہ شرف دکھائیں گے ہم تفسیر کون لکھے اس بات کا ذکر آیا کہ آج کل لوگ بغیر بچے علم اور واقفیت کے تفسیریں لکھنے بیٹھ جاتے ہیں۔اس پر فر مایا: تفسیر قرآن میں دخل دینا بہت نازک امر ہے۔مبارک اور سچا دخل اس کا ہے جو خدا کے رُوح القدس سے مدد لے کر دخل دے۔ورنہ علوم مروجہ کی شیخی پر لکھنا دُنیا داروں کی چالاکیاں ہیں۔“ پختہ قبر ایک شخص کا سوال پیش ہوا۔کہ میرا بھائی فوت ہو گیا ہے۔میں اس کی قبر یکی بناؤں ، یا نہ بناؤں۔فرمایا اگر نمود اور دکھلاؤ کے واسطے پکی قبریں اور نقش و نگار اور گنبد بنائے جاویں۔تو یہ حرام