ذکر حبیب — Page 126
126 صاحب کو لکھا کہ میں نے آپ کے فیصلہ کو نا جائز نہیں قرار دیا بلکہ عورتیں عموماً کمزور ایمان کی ہوتی ہیں اور ان کے پھسلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔اُس کے ایمان کو بچانے کے واسطے میں نے اُس کارروائی کو منسوخ کیا تھا۔آپ پھر کارروائی کریں۔چنانچہ دوبارہ گفتگو اور تحقیقات ہو کر فیصلہ کیا گیا جس پر سب نے رضامندی ظاہر کی اور تنازع رفع ہو گیا۔پنکھا نہ لگوایا۔ایک دفعہ سخت گرمی کے موسم میں چند ایک خدام اندرون خانہ حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر تھے۔مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نے عرض کی کہ گرمی بہت ہے۔یہاں ایک پنکھا لگا لینا چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔پنکھا تو لگ سکتا ہے اور پنکھا ہلانے والے کا بھی انتظام کیا جا سکتا ہے لیکن جب ٹھنڈی ہوا چلے گی تو بے اختیار نیند آنے لگے گی اور ہم سو جائیں گے تو یہ مضمون کیسے ختم ہو گا۔اس وقت حضرت صاحب ایک رسالے کا مضمون لکھ رہے تھے۔) گرمی میں بھی کام جاری رکھتے ایک دفعہ جب سخت گرمی پڑی تو حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے ایک مضمون لکھا جس میں گرمی کا اظہار کرتے ہوئے اور گرمی کے سبب کام نہ کر سکنے کی معذرت کرتے ہوئے یہ الفاظ بھی لکھ دیئے کہ گر می ایسی سخت ہے کہ اس کے سبب سے خدا کی مشین بھی بند ہوگئی ہے۔اس میں مولوی صاحب مرحوم نے اس امر کی طرف اشارہ کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی شدت گرمی کے سبب کام چھوڑ دیا ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ مضمون سُنا تو آپ نے فرمایا کہ یہ تو غلط ہے ہم نے تو کام نہیں چھوڑا۔پہاڑ پر جانا ا یک دفعہ کسی دوست نے عرض کی کہ گرمی بہت ہے۔حضور کسی پہاڑ پر تشریف لے چلیں۔فرمایا۔ہمارا پہاڑ تو قادیان ہی ہے۔یہاں چند روز دھوپ تیز ہوتی ہے تو پھر بارش بھی آجاتی ہے۔سب کا جنازہ پڑھ دیا قاضی سید امیرحسین صاحب کا ایک چھوٹا بچہ فوت ہونے پر جنازے کے ساتھ حضرت مسیح موعود ليه الصلوة والسلام بھی تشریف لے گئے اور خود ہی جنازہ پڑھایا۔عموماً جنازے کی نماز میں