ذکر حبیب — Page 88
88 ۲۵ / اکتوبر کو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بڑی بیتابی سے عرض کی گئی کہ عبدالرحیم کی زندگی کے آثار اچھے نظر نہیں آتے۔حضرت رؤف رحیم اس کے لئے تہجد میں دُعا کر رہے تھے کہ اتنے میں خدا کی وحی سے آپ پر کھلا کہ ” تقدیر مبرم ہے اور ہلاکت مقد ر“ میرے آقا علیہ الصلوۃ والسلام نے بالمواجہ مجھے فرمایا کہ جب خدا تعالیٰ کی یہ قہری وحی نازل ہوئی تو مجھ پر حد سے زیادہ حزن طاری ہوا۔اس وقت بے اختیار میرے منہ سے نکل گیا کہ یا الہی ! اگر یہ دُعا کا موقع نہیں تو میں شفاعت کرتا ہوں۔اِس کا موقع تو ہے۔اس پر معاوحی نازل ہوئی - يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ في السموات ومن في الارض مَنْ ذَالَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ - اس جلالی وحی سے میرا بدن کانپ گیا اور مجھ پر سخت خوف اور ہیبت وارد ہوئی کہ میں نے بلا اذن شفاعت کی ہے۔۔۔ایک دو منٹ کے بعد پھر وحی ہوئی۔اِنَّكَ اَنْتَ الْمَجَازُ یعنی تجھے اجازت ہے۔اس کے بعد حالاً بعد حال عبدالرحیم کی صحت ترقی کرنے لگی اور اب ہر ایک جو دیکھتا اور پہچانتا تھا، اسے دیکھ کر خدا تعالیٰ کے شکر سے بھر جاتا اور اعتراف کرتا ہے کہ لاریب مردہ زندہ ہوا ہے۔اس سے زیادہ مسئلہ شفاعت کا حل اور کیا ہوسکتا ہے اور یہی خدا تعالیٰ کا قانون قدرت ہے۔افسوس احمق نصرانی پر کہ ایک نا توان انسان کی پھانسی ملنے کو شفاعت کی غایت سمجھتا ہے۔خدا کرے کہ دُنیا کی آنکھیں کھلیں اور اس سچے شفیع نور کو پہچانیں جو وقت پر اُن کے لئے آسمان سے نازل ہوا ہے اور کفارہ وغیرہ بے بنیاد افسانوں کو چھوڑ دیں جسکا نتیجہ اب تک بجز روح کی موت اور جسم کی ہلاکت کے اور کچھ نظر نہیں آیا۔اے احمد یو ! تمہیں مبارک ہو کہ یہ دولت خدا تعالیٰ نے تمہارے حصہ میں رکھی تھی۔خدا کا شکر اور اُس کی قدر کرو۔والسلام ( عبد الکریم) کشش ستمبر ۱۹۰۳ ء - فرمایا وہی مذہب ترقی کر سکتا ہے جس میں رُوحانیت ہو۔انبیاء علیہم السلام کو اللہ تعالیٰ ایک کشش عطا کرتا ہے جو پاکیزہ دلوں کو محسوس ہوتی ہے اور وہ اس سے بھیجے ہوئے چلے آتے ہیں۔اس کشش سے مؤثر ہونے والے لوگ ایک فوق العادۃ زندگی کا نمونہ دکھلاتے ہیں۔ہیروں کے ٹکڑوں کی طرح اُس کشش کی چمک اُن میں نظر آتی ہے جس شخص کو وہ کشش ہوتی ہے وہ الہی طاقتوں کا سرچشمہ ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی نادر اور مخفی قدرتیں جو عام طور پر ظاہر نہیں ہوتیں، ایسے شخص کے ذریعہ ظاہر ہوتی ہیں اور اسی کشش سے ان کو کامیابی ہوتی ہے۔سچی تقوی اور