ذکر حبیب

by Other Authors

Page 125 of 381

ذکر حبیب — Page 125

125 ایک دفعہ مولوی محمد علی صاحب کو معلوم ہوا کہ کسی شخص نے حضرت صاحب کے پاس اُن کی کوئی شکایت کی ہے۔اس پر وہ بہت برہم ہوئے اور حضرت صاحب سے عرض کیا کہ لوگ خواہ مخواہ ہماری شکائتیں آپ کے پاس لے جاتے ہیں اور ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔آپ نے تبسم کرتے ہوئے فرمایا۔آپ گھبرائیں نہیں۔لوگ اگر ایسی شکائتیں کرتے بھی ہیں تو میری ایسی حالت ہوتی ہے کہ گویا میں نے سُنا ہی نہیں کہ کسی نے کیا کہا۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات سے تھوڑا ہی پہلے کا واقعہ ہے کہ میں اتفاق سے مولوی محمد علی صاحب کے کمرہ میں بیٹھا ہوا تھا جو مسجد مبارک سے ملحق ہے اور وہاں حضرت مولوی نور الدین صاحب بھی تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی تشریف لائے۔مولوی محمد علی صاحب نے ناراضگی کا چہرہ بنائے ہوئے لرزتے ہوئی آواز سے کہا کہ میر صاحب نے حضوڑ کے پاس میری شکایت کی ہے اور حضور بھی آخر انسان ہیں۔حضور پر اثر ہوتا ہوگا۔اس پر حضوڑ نے فرمایا۔مجھ پر کوئی اثر نہیں مگر جس طرف میں آپ لوگوں کو لے جانا چاہتا ہوں۔ادھر تو ہٹو ز آپ کے منہ بھی نہیں۔حضرت مولوی نورالدین صاحب نے مولوی محمد علی صاحب کو ڈانٹا کہ ایسا کلمہ آپ کو نہیں بولنا چاہیے تھا کہ آپ بھی انسان ہیں اور ہم شرمندہ ہیں کہ حضور نے ایسے الفاظ فرمائے۔عورتوں کا ایمان بچاؤ پیر منظور محمد صاحب قادیان کے جس کو چہ میں رہتے ہیں۔اُس کوچہ کی چوڑائی کے متعلق ایک دفعہ پیر صاحب اور ان کے ہمسائیوں کے درمیان کچھ اختلاف ہو گیا جس کے تصفیہ کے واسطے مولوی محمد علی صاحب اور ایک دو اور اصحاب مقرر ہوئے۔جنہوں نے موقع دیکھ کر اور پیمائش وغیرہ کر کے کچھ فیصلہ کیا۔وہ فیصلہ پیر صاحب کی اہلیہ مرحومہ کو نا پسند ہوا کیونکہ اس فیصلہ سے اُن کی زمین کا کچھ حصہ کم ہو جاتا تھا۔وہ روتی ہوئیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس حاضر ہوئیں اور شکایت کی کہ میرے ساتھ بے انصافی ہوئی اور میری زمین چھینی جاتی ہے۔حضرت صاحب نے مولوی محمد علی صاحب کو رقعہ لکھ کر ان کا فیصلہ منسوخ کر دیا لیکن چونکہ وہ تنازع رفع نہ ہوا تھا۔اس لئے پھر چند اصحاب اُس کے طے کرنے کے واسطے مقرر ہوئے۔اس پر مولوی محمد علی صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام کو خط لکھا کہ ہم محنت کر کے ایک معاملہ میں تحقیقات کر کے فیصلہ کرتے ہیں۔اور حضور ایک عورت کے کہنے پر اسے منسوخ کر دیتے ہیں پھر تحقیقات کرنے اور فیصلہ کرنے کا کیا فائدہ۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مولوی محمد علی