ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 415
ڈیٹرائیٹ (امریکہ) ایسٹرن مشی گن یونیورسٹی ۱۲۸ جون ۱۹۹۶ء 415 پشمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: آج جمعہ کا دن ہے اور میں یہ خطبہ ڈیٹائیٹ سے دے رہا ہوں جہاں اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کثیر تعداد میں امریکہ کی جماعتیں اپنے سالانہ کنونشن میں یعنی جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے تشریف لائی ہوئی ہیں۔گذشتہ کچھ عرصہ سے قرآن کریم میں مندرج ان دعاؤں کا ذکر چل رہا ہے جو خدا تعالٰی کے انعام یافتہ بندے خدا تعالیٰ کے حضور عرض کرتے رہے اور اس سے انعام پاتے رہے۔لیکن اس ذکر کو دوبارہ چھیڑنے سے پہلے میں مختصراً آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جمعہ کے دن کا جماعت احمدیہ کے ساتھ بھی ایک بہت گہرا اور دائمی رشتہ ہے۔اور اس رشتے کا ذکر سورۃ جمعہ میں فرمایا گیا ہے۔جمعہ کا دن جمع ہونے کا دن ہے اور اسی پہلو سے عربی میں اس دن کو جمعہ قرار دیا گیا۔لیکن قرآن کریم میں سورہ جمعہ میں یہ مضمون بیان فرمایا گیا ہے کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ جب آئندہ آنے والے لوگ پہلے آنے والے لوگوں کے ساتھ جمع کر دیئے جائیں گے۔ووَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الجمعه : (۴) بعد میں آنے والے ایسے بھی ہیں جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ایمان لانے والوں اور آپ کی غلامی کرنے والوں میں بعد میں آنے کے باوجود اس طرح شامل کر دیئے جائیں گے کہ گویا وہ انہی میں سے ہیں۔پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کا جمعہ کے دن سے ایک گہرا اور دائمی رشتہ ہے۔جو مضمون میں دعاؤں کا بیان کر رہا ہوں اس کا بھی اس رشتے سے ایک اور رشتہ ہے اور وہ یہ ہے کہ قرآنی دعائیں جو انعام یافتہ لوگوں نے مانگیں جماعت احمدیہ