ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 360 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 360

360 جاتے تھے۔یہ جو کچھ لکھا ہے، یہ بائیبل کی نقل ہے۔بائیل میں یہ باتیں لکھی ہوئی ہیں۔لیکن آخر پر وہ لکھتا ہے کہ ہاں ایک بات ہے کہ وہ عقل مند ضرور تھے۔لیکن اس عقل کا کیا فائدہ جو ان کے کام نہ آسکے۔چنانچہ وہ کہتا ہے کہ یہود میں یہ حکایت مشہور تھی اور یہ بات بار بار کسی جاتی تھی کہ SOLOMAN WAS THE WISEST MAN ON EARTH YET SEE HOW FOOLISHLY ‘HE LIVED۔کہ سلیمان دنیا کا سب سے زیادہ عقل مند انسان تھا لیکن دیکھو وہ خود کتنی بیوقوفی کی زندگی گزار کر چلا گیا۔تو ایسی ظالم قوم ہے کہ حضرت سلیمان کے اوپر ایسے ایسے بہتان باندھے ہیں جو ایک عام انسان پر بھی باندھتے ہوئے خدا کا خوف کھانا چاہئیے اور آپ کے کردار کو ہر طرح سے داغ دار بنانے کی کوشش کی ہے۔حضرت سلیمان کے دور میں عظیم الشان مذہبی آزادی م میں نے اس پر تحقیق کی غور کیا، کچھ بائیل کے متعلقہ حصوں کا مطالبہ کیا تو مجھے یہ راز سمجھ آیا ہے کہ کیوں انہوں نے ایسا کیا ہے۔حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام غیر معمولی انصاف کرنے والے انسان تھے۔ایسا منصف نہیں اور بادشاہ یہود کی تاریخ میں آپ کو شاید ہی کوئی اور دکھائی دے بلکہ بے مثل ہیں اس معاملے میں چنانچہ آپ نے غیر قوموں کو یہ حق عطا کیا کہ مذہبی اختلاف رکھتے ہوئے اپنے خدا کی اس طرح ہی ستش کریں جس طرح یہود کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے خدا کی پرستش کریں یعنی جس کو خدا سمجھتے ہیں اس کی پرستش کریں۔چنانچہ حضرت سلیمان کے زمانہ میں ان غیر قوموں کو مذہبی آزادی کا حق ملا ہے جو اس سے پہلے اس حق سے محروم تھیں اور بہت وسیع حکومت تھی آپ کی وہاں حقیقت میں اکثریت تو غیر قوموں کی تھی اور اسرائیل کو خدا نے اگرچہ بادشاہت عطا کی تھی مگر اسرائیلی ایک اقلیت میں تھے، Minority میں تھے تو کتنا ظلم ہو تا کہ ایک اقلیت کے مذہب کو تو کھلی چھٹی ہوتی کہ جو چاہے کرے لیکن